این ڈی ایم اے کی 25 سے 30 ستمبر تک بالائی پاکستان میں شدید بارشوں کی وارننگ

این ڈی ایم اے کی 25 سے 30 ستمبر تک بالائی پاکستان میں شدید بارشوں کی وارننگ
View on original source
فئة: السياحة
مشاركة
الأرشيف
إعجاب
اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے) نے 25 سے 30 ستمبر تک بالائی پاکستان میں شدید بارش وں، گرج چمک اور ممکنہ سیلاب کے خطرے کا انتباہ جاری کیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق مغربی ہواؤں کا نظام 25 اور 26 ستمبر کو شدت اختیار کرے گا، جس سے بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ پہاڑی علاقوں کے ساتھ ساتھ ندی نالوں اور موسمی آبی گزرگاہوں میں اچانک سیلاب آنے کا خدشہ ہے۔ گلگت بلتستان میں استور، اسکردو، روندو، گھانچے اور شگر سیلاب سے متعلق خطرات کا سامنا کر سکتے ہیں۔ آزاد کشمیر میں نیلم ویلی، ہویلی، پونچھ اور سدھنوتی بھی ممکنہ سیلاب سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں سوات، باجوڑ، دیر، کوہستان، بٹگرام اور مانسہرہ میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ الرٹ کے مطابق پوٹھوہار، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بعض حصوں میں 30 ستمبر تک شدید گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ کچھ مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ این ڈی ایم اے نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی ہے کہ وہ پیشگی تیاریاں مکمل کریں، ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں اور ضروری وسائل تیار رکھیں، اور بارشوں نیز ندی نالوں کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کریں۔ این ڈی ایم اے نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ موسم کی تبدیلیوں پر نظر رکھیں اور محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔ پہاڑی علاقوں میں رہنے والے افراد کو ممکنہ سیلاب کے پیش نظر محتاط رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔ یہ انتباہ ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب ملک کے بالائی حصوں میں پہلے ہی مون سون کی بارشوں کے باعث زمینیں پانی سے بھر چکی ہیں، جس سے مزید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

(0)تعليقات

 

ملاحظة حول ملفات تعريف الارتباط

يستخدم نيوزهنت ملفات تعريف ارتباط ضرورية لإبقائك مسجلاً للدخول ولتذكر لغتك ودولتك، حتى يعمل الموقع كما تتوقع. بإذنك، نود أيضاً استخدام ملفات تعريف ارتباط تحليلية لفهم كيفية استخدام الأشخاص لنيوزهنت وتحسينه بمرور الوقت.

الموافقة تؤثر فقط على التحليلات. لمعرفة المزيد، اطّلع على سياسة الخصوصية or الشروط والأحكام.