پاکستان میں سستی، قابلِ اعتماد اور ماحول دوست بجلی کے حصول کے لیے ورکشاپ کا انعقاد

پاکستان میں سستی، قابلِ اعتماد اور ماحول دوست بجلی کے حصول کے لیے ورکشاپ کا انعقاد
View on original source
فئة: عمل
مشاركة
الأرشيف
إعجاب
لاہور(اردوپوا ئنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 ستمبر ۔2026 ) پاکستان میں 2040 تک سستی، قابلِ اعتماد اور ماحول دوست بجلی کے حصول کی جانب اہم پیش رفت ' لمز انرجی انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام قومی ورکشاپ میں تھرمل بجلی گھروں کو قابلِ تجدید توانائی کے بڑھتے استعمال کے لیے گرڈ کی معاونت کے نئے کردار میں لانے کی تجاویز پیش کی گئیں . ماہرین نے تکنیکی امکانات اور ضروری پالیسی و ضابطہ جاتی اقدامات کا لائحہ عمل تجویز کیاورکشاپ میں شعبہ بجلی کی قیادت، تھرمل پاور پلانٹس، متعلقہ صنعت، تحقیقی مراکز اور جامعات کے نمائندے شریک ہوئے لمز کی جانب سے ڈاکٹر سلمان رفیق چوہدری اور انجینئر عمر فاروق نے شرکا کو ادارے کی تحقیق اور قابلِ تجدید توانائی کی جانب منتقلی کی عملی ترجیحات سے آگاہ کیا. تکنیکی نشست میں موزوں تھرمل جنریٹرز کو سنکرونس کنڈینسرز میں تبدیل کرنے کے امکانات پر گفتگو ہوئی پاور پلانٹس اور صنعت نے دلچسپی ظاہر کی، جبکہ ہر منصوبے کی تکنیکی اور معاشی افادیت جانچنے پر زور دیا گیا پالیسی نشست میں وزیرتوانائی کے مشیر سید فیضان علی شاہ، نیشنل گرڈ کمپنی کے ایم ڈی انجینئر الطاف حسین ملک، پی پی ایم سی کے ایم ڈی عابد لطیف لودھی، آئی ایس ایم او کے عمر ہارون ملک اور واپڈا کے محمد عرفان میانہ نے معاون خدمات کے لیے واضح اور مسابقتی نظام پر گفتگو کی. ڈاکٹر فیاض احمد چوہدری نے کہا کہ مشاورت سے سامنے آنے والی ترجیحات کو واضح اقدامات اور ذمہ داریوں میں ڈھالا جائے گا لمز نتائج، بشمول جاری ابتدائی جائزے کے نتائج، رواں سال شائع کرے گا. نشست کے اختتام پر لمز کے پرووسٹ ڈاکٹر طارق جدون نے شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تحقیق کو پالیسی اور عملی حل میں بدلنے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر زور دیا.

(0)تعليقات

 

ملاحظة حول ملفات تعريف الارتباط

يستخدم نيوزهنت ملفات تعريف ارتباط ضرورية لإبقائك مسجلاً للدخول ولتذكر لغتك ودولتك، حتى يعمل الموقع كما تتوقع. بإذنك، نود أيضاً استخدام ملفات تعريف ارتباط تحليلية لفهم كيفية استخدام الأشخاص لنيوزهنت وتحسينه بمرور الوقت.

الموافقة تؤثر فقط على التحليلات. لمعرفة المزيد، اطّلع على سياسة الخصوصية or الشروط والأحكام.