بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل سستا، سونا، چاندی اور زرعی اجناس مہنگی

بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل سستا، سونا، چاندی اور زرعی اجناس مہنگی
View on original source
فئة: مالي
مشاركة
الأرشيف
إعجاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2026ء) بین الاقوامی منڈیوں میں جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روز خام تیل کی قیمتوں میں کمی جبکہ سونے، چاندی اور بیشتر زرعی اجناس کی قیمتوں میں اضافے کا عمومی رجحان رہا۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودے 1.27 ڈالر کی کمی کے بعد 90.22 ڈالر فی بیرل میں طے پائے، جبکہ برنٹ کروڈ کے سودوں کی قیمت 1.50 ڈالر کی کمی سے 102.78 ڈالر فی بیرل رہی۔ دوسری جانب سونے کی قیمت میں 65.62 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 4,198.12 ڈالر فی اونس ہو گئی۔ اسی طرح چاندی کی قیمت 1.45 ڈالر کے اضافے سے 60.68 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔زرعی اجناس کی منڈی میں بھی تیزی کا رجحان رہا۔ مکئی کی قیمت 2.25 ڈالر کے اضافے سے 502.50 ڈالر فی بشل جبکہ گندم کی قیمت 2.75 ڈالر بڑھ کر 686 ڈالر فی بشل ہو گئی۔رپورٹ کے مطابق کاٹن کی قیمت میں 0.78 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زندہ مویشیوں کی قیمت میں 0.22 ڈالر فی یونٹ کی کمی ہوئی۔

(0)تعليقات

 

ملاحظة حول ملفات تعريف الارتباط

يستخدم نيوزهنت ملفات تعريف ارتباط ضرورية لإبقائك مسجلاً للدخول ولتذكر لغتك ودولتك، حتى يعمل الموقع كما تتوقع. بإذنك، نود أيضاً استخدام ملفات تعريف ارتباط تحليلية لفهم كيفية استخدام الأشخاص لنيوزهنت وتحسينه بمرور الوقت.

الموافقة تؤثر فقط على التحليلات. لمعرفة المزيد، اطّلع على سياسة الخصوصية or الشروط والأحكام.