پی ٹی آئی لانگ مارچ مؤخر ہونا سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی آخری امید ہے: فواد چودھری

پی ٹی آئی لانگ مارچ مؤخر ہونا سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی آخری امید ہے: فواد چودھری
View on original source
فئة: سياسة
مشاركة
الأرشيف
إعجاب
سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ایکس' پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے حکومت پر زور دیا کہ وہ عقل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جائز مطالبات پر بات چیت کا آغاز کرے۔ اُنہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بنی گالا منتقل کیا جائے اور سیاسی قیدیوں کو ریلیف دیا جائے تاکہ ملک کی موجودہ صورتحال میں بہتری کا آغاز ہوسکے، کوٹ لکھپت جیل میں قید سیاسی قیادت کو مذاکراتی عمل میں شامل کیا جائے تو حالات بہتر ہونے کی توقع کی جاسکتی ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بامعنی مذاکرات ضروری ہیں۔ خیال رہے ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے لانگ مارچ کو اکتوبر تک مؤخر کرنے کی تجاویز زیرِ غور ہونے کی رپورٹس سامنے آئی ہیں۔

(0)تعليقات

 

ملاحظة حول ملفات تعريف الارتباط

يستخدم نيوزهنت ملفات تعريف ارتباط ضرورية لإبقائك مسجلاً للدخول ولتذكر لغتك ودولتك، حتى يعمل الموقع كما تتوقع. بإذنك، نود أيضاً استخدام ملفات تعريف ارتباط تحليلية لفهم كيفية استخدام الأشخاص لنيوزهنت وتحسينه بمرور الوقت.

الموافقة تؤثر فقط على التحليلات. لمعرفة المزيد، اطّلع على سياسة الخصوصية or الشروط والأحكام.