لاہور میں غیر رجسٹرڈ سرنجز بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

لاہور میں غیر رجسٹرڈ سرنجز بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی
View on original source
Categoría: Health
Compartir
Archivo
Me gusta
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2026ء) لاہور میں غیر رجسٹرڈ سرنجز بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی، تین اور پانچ ملی لیٹر کی بڑی تعداد میں غیر رجسٹرڈ سرنجز برآمد کی گئیں، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے مینوفیکچرنگ یونٹ سیل کردیا ۔لاہور میں تعینات فیڈرل ڈرگ انسپکٹر ماہم مصباح نے ڈریپ ٹیم کے ہمراہ فیکٹری پر چھاپہ مارا۔ یونٹ میں بغیر رجسٹریشن اور لائسنس کے سرنجز تیار اور پیک کی جارہی تھیں۔ ڈریپ ٹیم نے سرنجز کی تیاری اور پیکجنگ سے متعلق تمام سامان بھی قبضے میں لے لیا۔ حکام کے مطابق کارروائی کا مقصد مارکیٹ میں جعلی، نقلی اور غیر رجسٹرڈ طبی مصنوعات کی تیاری اور فراہمی کو روکنا ہے۔ڈریپ کا کہنا ہے کہ غیر معیاری اور غیر محفوظ سرنجز کا استعمال ہیپاٹائٹس سی اور ایڈز سمیت خون کے ذریعے منتقل ہونے والی بیماریوں کے پھیلا کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔

(0)Comentarios

 

Una nota sobre las cookies

Newshunt utiliza cookies esenciales para mantener tu sesión iniciada y recordar tu idioma y país, para que el sitio funcione como esperas. Con tu permiso, también nos gustaría utilizar cookies de análisis para comprender cómo las personas utilizan Newshunt y mejorarlo con el tiempo.

Aceptar solo afecta a las cookies de análisis. Para obtener más información, consulta nuestra Política de privacidad or Términos y condiciones.