سولر پینل خریدنے سے پہلے تازہ قیمتیں ضرور جان لیں

سولر پینل خریدنے سے پہلے تازہ قیمتیں ضرور جان لیں
View on original source
Categoría: Business
Compartir
Archivo
Me gusta
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتیں آج 8 اکتوبر 2026 کو مجموعی طور پر مستحکم رہیں۔ دستیاب تازہ مارکیٹ ریٹس کے مطابق عام سولر پینلز کی قیمت تقریباً 37.5 سے 42 روپے فی واٹ کے درمیان ہے، جبکہ اوسط مارکیٹ ریٹ تقریباً 39.5 روپے فی واٹ رپورٹ کیا گیا ہے۔ مختلف سولر پینلز کے تازہ ریٹس مارکیٹ میں مختلف واٹ کے سولر پینلز کی قیمتیں برانڈ اور معیار کے مطابق مختلف ہیں۔ دستیاب ریٹس کے مطابق 585 واٹ کا پینل تقریباً 22,292 روپے، 590 واٹ کا پینل تقریباً 24,961 روپے، 610 واٹ کا پینل تقریباً 25,481 روپے جبکہ 620 واٹ کا پینل تقریباً 24,448 روپے میں دستیاب ہے۔ برانڈ کے لحاظ سے قیمتوں میں فرق اکتوبر کے تازہ مارکیٹ ڈیٹا کے مطابق Tier-1 N-type سولر پینلز کی قیمت تقریباً 38 سے 45 روپے فی واٹ کے درمیان رپورٹ ہوئی ہے۔ بعض دیگر برانڈز کے پینلز اس سے کم نرخ پر بھی دستیاب ہیں، تاہم خریداری سے پہلے پینل کی اصل گریڈ اور معیار کی تصدیق ضروری ہے۔ سولر پینل خریدتے وقت کن باتوں کا خیال رکھیں؟ ماہرین کے مطابق صرف کم قیمت کو دیکھ کر سولر پینل خریدنے کے بجائے برانڈ کی ساکھ، اصل گریڈ، وارنٹی، کارکردگی اور ڈیلر کی قابل اعتماد حیثیت بھی ضرور جانچنی چاہیے۔ مارکیٹ میں قیمتیں شہر، برانڈ، خریداری کی مقدار اور ڈیلر کے حساب سے مختلف ہوسکتی ہیں، اس لیے بڑی تعداد میں پینلز خریدنے سے پہلے مقامی مارکیٹ میں تازہ ریٹ ضرور معلوم کرلینا بہتر ہے۔

(0)Comentarios

 

Una nota sobre las cookies

Newshunt utiliza cookies esenciales para mantener tu sesión iniciada y recordar tu idioma y país, para que el sitio funcione como esperas. Con tu permiso, también nos gustaría utilizar cookies de análisis para comprender cómo las personas utilizan Newshunt y mejorarlo con el tiempo.

Aceptar solo afecta a las cookies de análisis. Para obtener más información, consulta nuestra Política de privacidad or Términos y condiciones.