موجود ہ دورمیں آج بھی اخبارات اطلاعات کا مستند ذریعہ ہیں: مریم نوازشریف

موجود ہ دورمیں آج بھی اخبارات اطلاعات کا مستند ذریعہ ہیں: مریم نوازشریف
View on original source
Categoría: Blend
Compartir
Archivo
Me gusta
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2026ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے مطالعہ اخبارات کے حوالے سے ریڈرشپ ڈے پرخصوصی پیغام کے موقع پر پرنٹ میڈیاسے وابستہ صحافیوں اورآل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی اورپرنٹ میڈیا سے متعلقہ تمام تنظیموں کے عہدیداروں اورارکان کو بھی مبارکباددی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اخبارات کے قارئین کوخصوصی خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ اخبار معلومات کی بھرمار کے موجود ہ دور میں بھی اطلاعات کا مستند ذریعہ ہے۔اخبارات میں ایڈیٹوریل چیک کے ذریعے غلط اورگمراہ کن معلومات کو روکنا قابل تحسین و تقلید ہے۔اخبارات نے ہر دور میں شعور وآگاہی اوررائے عامہ کی صحیح سمت میں رہنمائی کیلئے اہم کردارادا کیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ قیام پاکستان کی تحریک کے دوران اخبارات نے عوام میں آزادی کا شعور بیدار کیا۔ تحریک آزادی کے دوران سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ صحافی جدوجہد بھی تاریخ کا حصہ ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ اخبار کے مطالعہ کاشوق مجھے ورثے میں ملا،آج بھی وقت ملے تو اخبارات زیر مطالعہ آتے ہیں۔ڈیجیٹل اورسوشل میڈیا کے دور کے باوجود پرنٹ کی افادیت برقراررہے گی۔گمراہ کن اطلاعات میں معروضی صحافت کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔نوجوان نسل کودرست معلومات تک رسائی کیلئے اخبارات کے مطالعہ پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے۔

(0)Comentarios

 

Una nota sobre las cookies

Newshunt utiliza cookies esenciales para mantener tu sesión iniciada y recordar tu idioma y país, para que el sitio funcione como esperas. Con tu permiso, también nos gustaría utilizar cookies de análisis para comprender cómo las personas utilizan Newshunt y mejorarlo con el tiempo.

Aceptar solo afecta a las cookies de análisis. Para obtener más información, consulta nuestra Política de privacidad or Términos y condiciones.