نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور اور اس سے ملحقہ پریکٹس پچ کی مکمل تجدید و اپ گریڈیشن کیلئے فنڈز منظور

نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور اور اس سے ملحقہ پریکٹس پچ کی مکمل تجدید و اپ گریڈیشن کیلئے فنڈز منظور
View on original source
Categoría: Sports
Compartir
Archivo
Me gusta
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2026ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی خصوصی درخواست پر حکومتِ پنجاب اور سپورٹس بورڈ پنجاب نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور اور اس سے ملحقہ پریکٹس پچ کی مکمل تجدید اور اپ گریڈیشن کے لیے 40 کروڑ روپے کے فنڈز منظور کر لیے ہیں۔ ترجمان پی ایچ اے کے مطابق منصوبے کے تحت سٹیڈیم اور پریکٹس پچ پر نئی ایسٹرو ٹرف بچھائی جائے گی جبکہ سٹیڈیم کے بنیادی ڈھانچے، کھلاڑیوں کے لیے دستیاب سہولیات اور تربیتی انفراسٹرکچر کی مرمت و تجدید بھی کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرنا اور جدید تقاضوں کے مطابق تربیت کے مواقع بہتر بنانا ہے۔حکام کے مطابق نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ جنوری 2027 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ اس منصوبے کو قومی کھیل ہاکی کے فروغ، کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں اضافے اور پاکستان میں ہاکی کے روشن مستقبل کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

(0)Comentarios

 

Una nota sobre las cookies

Newshunt utiliza cookies esenciales para mantener tu sesión iniciada y recordar tu idioma y país, para que el sitio funcione como esperas. Con tu permiso, también nos gustaría utilizar cookies de análisis para comprender cómo las personas utilizan Newshunt y mejorarlo con el tiempo.

Aceptar solo afecta a las cookies de análisis. Para obtener más información, consulta nuestra Política de privacidad or Términos y condiciones.