ستمبر میں پروف آف لائف سرٹیفکیٹ نہ بنوانے پر پنشن بند نہیں ہوگی، نادرا کی وضاحت

ستمبر میں پروف آف لائف سرٹیفکیٹ نہ بنوانے پر پنشن بند نہیں ہوگی، نادرا کی وضاحت
View on original source
Categoría: Politics
Compartir
Archivo
Me gusta
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے وضاحت کی ہے کہ ستمبر میں پروف آف لائف (زندہ ہونے کا ثبوت) سرٹیفکیٹ جاری نہ ہونے کی بنیاد پر پنشنرز کی ادائیگیاں بند نہیں کی جائیں گی۔ رپورٹ کے مطابق نادرا کے پبلک انفارمیشن آفیسر سید شہاب علی نے بتایا کہ حکومت نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا کہ مقررہ مدت کے دوران پروف آف لائف سرٹیفکیٹ جاری نہ ہونے پر پنشن معطل کردی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نادرا متعلقہ اداروں کے تعاون سے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کے اجرا میں سہولت فراہم کرنے اور تصدیق کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے لیے اقدامات کررہا ہے، بالخصوص بزرگ پنشنرز کو درپیش مشکلات کم کرنے پر توجہ دی جارہی ہے۔ نادرا کی یہ وضاحت ریٹائرڈ مسلح افواج کے اہلکاروں اور وفاقی و صوبائی سرکاری محکموں کے پنشنرز پر بھی لاگو ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ایسے اداروں کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن بھی محض اس وجہ سے بند نہیں کی جائے گی جنہوں نے تاحال اس سہولت کے لیے نادرا کے ساتھ ضروری انتظامات مکمل نہیں کیے۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد پنشن سے متعلق امور کو آسان بنانا اور بزرگ شہریوں کو تصدیق کے لیے بار بار سرکاری دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت سے بچانا ہے۔ نادرا کی وضاحت سے ان پنشنرز کو اطمینان حاصل ہونے کی توقع ہے جو ستمبر کے دوران پروف آف لائف سرٹیفکیٹ جاری نہ ہونے کے باعث اپنی پنشن کی ادائیگی کے حوالے سے خدشات کا شکار تھے۔

(0)Comentarios

 

Una nota sobre las cookies

Newshunt utiliza cookies esenciales para mantener tu sesión iniciada y recordar tu idioma y país, para que el sitio funcione como esperas. Con tu permiso, también nos gustaría utilizar cookies de análisis para comprender cómo las personas utilizan Newshunt y mejorarlo con el tiempo.

Aceptar solo afecta a las cookies de análisis. Para obtener más información, consulta nuestra Política de privacidad or Términos y condiciones.