سہ ملکی ون ڈے سیریز کیلیے انگلینڈ ٹیم کی 15 اکتوبر کو آمد متوقع

سہ ملکی ون ڈے سیریز کیلیے انگلینڈ ٹیم کی 15 اکتوبر کو آمد متوقع
View on original source
Categoría: Sports
Compartir
Archivo
Me gusta
تین میچز پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل سمیت بقیہ چار میچز کی میزبانی قذافی اسٹیڈیم لاہور کرے گا سہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے انگلینڈ ٹیم کی 15 اکتوبر کو آمد متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہیری بروک کی قیادت میں انگلش اسکواڈ لندن سے اسلام آباد پہنچے گا۔ پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کا آغاز 18 اکتوبر سے ہوگا۔ سہ ملکی ون ڈے سیریز کے تمام میچز ایک بجے شروع ہوں گے۔ پہلے تین میچز راولپنڈی میں طے ہیں جہاں 18 اکتوبر کو پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا، 20 اکتوبر کو پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی اور 22 اکتوبر کو انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ فائنل سمیت بقیہ چار میچز کی میزبانی قذافی اسٹیڈیم لاہور کرے گا۔ پروگرام کے مطابق 25 اکتوبر کو پاکستان اور انگلینڈ کھیلیں گے، 27 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا جبکہ 29 اکتوبر کو سری لنکا اور انگلینڈ کا میچ رکھا گیا ہے۔ فائنل میچ 31 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ دوسری جانب آئی سی سی ورلڈکپ کی تیاریوں کا حصہ اس سہ ملکی ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے۔

(0)Comentarios

 

Una nota sobre las cookies

Newshunt utiliza cookies esenciales para mantener tu sesión iniciada y recordar tu idioma y país, para que el sitio funcione como esperas. Con tu permiso, también nos gustaría utilizar cookies de análisis para comprender cómo las personas utilizan Newshunt y mejorarlo con el tiempo.

Aceptar solo afecta a las cookies de análisis. Para obtener más información, consulta nuestra Política de privacidad or Términos y condiciones.