ایس آر او 1245(1)2026 پر فوری نظرثانی کی جائے ‘ پاکستان ٹیکس ایڈوائزرز

ایس آر او 1245(1)2026 پر فوری نظرثانی کی جائے ‘ پاکستان ٹیکس ایڈوائزرز
View on original source
Categoría: Financial
Compartir
Archivo
Me gusta
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2026ء) پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سٹیل سیکٹر کو درپیش مشکلات کے پیش نظر ایس آر او 1245(1)2026 پر فوری نظرثانی کی جائے کیونکہ بجلی کے بلوں میں فی یونٹ 30 روپے ایڈوانس ٹیکس عائد ہونے سے سٹیل انڈسٹری بالخصوص فرنس اور ری رولنگ یونٹس پر غیر معمولی مالی دبا ئوبڑھ گیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالغفار اور جنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین نے اپنے مشترکہ بیان میںکہا کہ سٹیل سیکٹر پہلے ہی مختلف معاشی اور کاروباری مشکلات سے دوچار ہے جبکہ بجلی کی قیمتوں اور ٹیکسوں میں اضافی بوجھ نے صنعت کے لیے کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنا مشکل بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹیل سیکٹر کے فرنس اور ری رولنگ یونٹس ماہانہ تقریباً 15 سے 20 لاکھ یونٹ بجلی استعمال کرتے ہیں اس لیے فی یونٹ 30 روپے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں بھاری رقم ادا کرنا صنعتکاروں کے لیے ایک بڑا مالی چیلنج بن چکا ہے۔ میاں عبدالغفار اور خواجہ ریاض حسین نے کہا کہ بجلی کے بھاری استعمال کے باعث سٹیل یونٹس پر عائد ایڈوانس ٹیکس کی مجموعی رقم انتہائی زیادہ بنتی ہے جس سے پیداواری لاگت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ اس صورتحال کے نتیجے میں سٹیل مصنوعات کی قیمتوں، صنعت کی مسابقت اور کاروباری سرگرمیوں پر بھی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سٹیل انڈسٹری اور متعلقہ کاروباری حلقوں کے تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس آر او 1245(1)2026 کا ازسرنو جائزہ لیا جائے اور ایسا طریقہ کار وضع کیا جائے جس سے حکومتی محصولات کے اہداف بھی متاثر نہ ہوں اور صنعت پر غیر ضروری مالی بوجھ بھی نہ پڑے۔

(0)Comentarios

 

Una nota sobre las cookies

Newshunt utiliza cookies esenciales para mantener tu sesión iniciada y recordar tu idioma y país, para que el sitio funcione como esperas. Con tu permiso, también nos gustaría utilizar cookies de análisis para comprender cómo las personas utilizan Newshunt y mejorarlo con el tiempo.

Aceptar solo afecta a las cookies de análisis. Para obtener más información, consulta nuestra Política de privacidad or Términos y condiciones.