اوکاڑہ ، 200 روپے کے تنازع پر سعودیہ پلٹ نوجوان قتل، مقدمہ درج

اوکاڑہ ، 200 روپے کے تنازع پر سعودیہ پلٹ نوجوان قتل، مقدمہ درج
View on original source
Categoría: Politics
Compartir
Archivo
Me gusta
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2026ء) 200 روپے کے کیلے خریدنے کے تنازع پر سعودیہ پلٹ نوجوان کو قتل کر دیا گیا ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اوکاڑہ میں200 روپے کے کیلے خریدنے کے تنازع پر جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں سعودیہ پلٹ نوجوان کو تشدد کر کے قتل کر دیا گیا ۔پولیس نے مقتول کے بھائی محمد ہاشم کی مدعیت میں دو نامزد اور 8 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ ایف آئی آر کے مطابق اوکاڑہ کی سیٹھ کالونی کے رہائشی عبدالرحمان نے ریڑھی والے سی200 روپے کے کیلے خریدے، جب نوجوان جانے لگا تو پیچھے سے ریڑھی والے نے آواز دے کر اس سے کہا کہ کیلوں کے 200 روپے نہیں دیے۔مقدمے کے متن کے مطابق اس موقع پر تلخ کلامی ہو گئی جس کے دوران مقتول پر تشدد کیا گیا جبکہ اطلاع ملنے پر نوجوان کے بھائی بھی وہاں پہنچ گئے۔ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا کہ طارق ماجد اور ماجو نے نا معلوم 8 ساتھیوں کے ہمراہ جھگڑا کیا اور عبدالرحمان پر چھری سے حملہ ہوا، اس کوہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکا۔دوسری جانب ایف آئی آر کے بعد تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے۔

(0)Comentarios

 

Una nota sobre las cookies

Newshunt utiliza cookies esenciales para mantener tu sesión iniciada y recordar tu idioma y país, para que el sitio funcione como esperas. Con tu permiso, también nos gustaría utilizar cookies de análisis para comprender cómo las personas utilizan Newshunt y mejorarlo con el tiempo.

Aceptar solo afecta a las cookies de análisis. Para obtener más información, consulta nuestra Política de privacidad or Términos y condiciones.