نیلم منیر کے آنگن میں چاند اترآیا،اداکارہ کے ہاں دوبئی میں بیٹے کی پیدائش

نیلم منیر کے آنگن میں چاند اترآیا،اداکارہ کے ہاں دوبئی میں بیٹے کی پیدائش
View on original source
Catégorie: Divertissement
Partager
Archive
J’aime
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات کے مطابق اداکارہ نیلم منیر اور ان کے شوہر محمد راشد کے گھر دبئی میں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔ قریبی خاندانی ذرائع اور دوستوں کی سوشل میڈیا پوسٹس کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی ہے، تاہم اداکارہ کی جانب سے تاحال باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔ واضح رہے کہ نیلم منیر نے نومبر 2024 میں شادی کے بعد ٹیلی ویژن سے کچھ فاصلے اختیار کر لیے تھے اور بیرونِ ملک قیام کے دوران وہ سوشل میڈیا پر بھی نسبتاً کم متحرک دکھائی دے رہی تھیں۔ بچے کی پیدائش کی خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں اور شوبز حلقوں کی جانب سے مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مداح دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ننھے مہمان کو صحت، خوشیاں اور لمبی عمر عطا فرمائے۔ اب مداحوں کو نیلم منیر کی جانب سے اس خوشخبری کی باضابطہ تصدیق اور ننھے شہزادے کی پہلی جھلک کا بے صبری سے انتظار ہے۔

(0)Commentaires

 

À propos des cookies

Newshunt utilise des cookies essentiels pour vous garder connecté et mémoriser votre langue et votre pays, afin que le site fonctionne comme prévu. Avec votre permission, nous aimerions également utiliser des cookies analytiques pour comprendre comment les utilisateurs utilisent Newshunt et l'améliorer au fil du temps.

Accepter n'affecte que les analyses. Pour en savoir plus, consultez notre Politique de confidentialité or Conditions générales.