ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری،خصوصی اقتصادی زونز میں76 ارب کی سرمایہ کاری

ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری،خصوصی اقتصادی زونز میں76 ارب کی سرمایہ کاری
View on original source
Catégorie: Entreprise
Partager
Archive
J’aime
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2026ء) ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے نتیجے میں خصوصی اقتصادی زونز میں76 ارب کی سرمایہ کاری کا راستہ بن گیا۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی مسلسل کوششوں اور سہولت کاری کے نتیجے میں پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جبکہ پنجاب کے خصوصی اقتصادی زونز میں زیر التوا کاروباری درخواستوں کی منظوری کا عمل بھی تیز ہوگیا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری اور مسلسل فالو اپ کے باعث ستمبر کے دوران پنجاب کے خصوصی اقتصادی زونز میں مجموعی طور پر34 کاروباری درخواستوں کی منظوری دی گئی جس سے 76 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے ان منصوبوں سے ٹیکسٹائل، کیمیکلز، زرعی پروسیسنگ اور دیگر صنعتی شعبوں میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، جبکہ ان شعبوں میں7 ہزار سے زائد ممکنہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونے کی توقع ہے۔ ایس آئی ایف سی پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری بڑھانے اور صنعتی منصوبوں کو عملی شکل دینے کیلئے مسلسل سہولت کاری فراہم کررہی ہے اسی سلسلے میں زیر التوا درخواستوں پر پیش رفت اور کاروباری منصوبوں کی منظوری کو اہمیت دی جارہی ہے۔ خصوصی اقتصادی زونز میں نئی سرمایہ کاری اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ سے ملک میں معاشی سرگرمیوں کو مزید تقویت ملنے کی توقع ہے، جبکہ مختلف صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کے ساتھ روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کی راہ بھی ہموار ہوگی۔

(0)Commentaires

 

À propos des cookies

Newshunt utilise des cookies essentiels pour vous garder connecté et mémoriser votre langue et votre pays, afin que le site fonctionne comme prévu. Avec votre permission, nous aimerions également utiliser des cookies analytiques pour comprendre comment les utilisateurs utilisent Newshunt et l'améliorer au fil du temps.

Accepter n'affecte que les analyses. Pour en savoir plus, consultez notre Politique de confidentialité or Conditions générales.