پی ٹی آئی کا لانگ مارچ مؤخر کرنا سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی آخری امید ہے، فواد چوہدری

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ مؤخر کرنا سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی آخری امید ہے، فواد چوہدری
View on original source
Catégorie: Politique
Partager
Archive
J’aime
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 25 ستمبر 2026ء ) سابق وزیر سیاسی رہنماء فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ مؤخر کرنا سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی آخری امید ہے، حکومت اب جائز مطالبات پر گفتگو کا آغاز کرے۔ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا لانگ مارچ مؤخر کرنا سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی آخری امید ہے، حکومت عقل کا مظاہرہ کرے اور جائز مطالبات پر گفتگو کا آغاز کرے۔ عمران خان کو بنی گالا شفٹ کریں اور سیاسی قیدیوں کو ریلیف دیں ، تا کہ ملک کی صورتحال بہتر ہونا شروع ہو۔ فواد چوہدری نے کہا کہ کوٹ لکھپت میں قید سیاسی لیڈرشپ کو مذاکرات کے عمل میں شامل کر کے حالات میں بہتری کی توقع کی جاسکتی ہے۔ تحریک انصاف کا لانگ مارچ مؤخر کرنا سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی آخری امید ہے، حکومت عقل کا مظاہرہ کرے اور جائز مطالبات پر گفتگو کا آغاز کرے،عمران خان کو بنی گالا شفٹ کریں اور سیاسی قیدیوں کو ریکیف دیں ، تا کہ ملک کی صورتحال بہتر ہونا شروع ہو! کوٹ ککھپت میں قید سیاسی لیڈرشپ کو… — Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 25, 2026 دوسری جانب وزیراعلی سہیل آفریدی نے کہا کہ لانگ مارچ سے متعلق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کی میٹنگ ابھی بھی جاری ہے جس کے بعد صحافیوں سے دوبارہ ملاقات ہو گی ہم اس بار نکلیں گے تو اس کرپٹ نظام 'کا ونس فار آل ہر صورت بندوبست کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مہینے سے بیانیہ بنایا جا رہا تھا کہ ہمیں انڈیا سے نہیں تین صوبوں سے خطرہ ہے کیا ہم یہ سمجھیں کہ پاکستان کو توڑنے کی سازش پر باقاعدہ کام شروع ہو گیا ہے؟ جہاں خیبرپختونخوا کی سرحد ختم ہوتی ہے وہاں کیلیں ٹھونکی جا رہی ہیں، دوسرے صوبوں کے سرکاری لوگ ہمارے صوبے میں گھس کر گتھم گتھا ہو رہے ہیں۔ اس کو کیا سمجھا جائے؟ اسی طرح پی ٹی آئی سے وابستہ سوشل میڈیا پیجزاور وٹس اپ گروپوں میں لانگ مارچ کو اکتوبر تک ملتوی کرنے کی غیرمصدقہ خبریں بھی چل رہی ہیں۔ اس کے برعکس وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی سہیل آفریدی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بزدل ہے اس لیے لانگ مارچ سے بھاگ گئی ہے سہیل آفریدی وزیر اعلیٰ کم اور ٹی ٹی پی کے کمانڈر زیادہ لگتے ہیں۔

(0)Commentaires

 

À propos des cookies

Newshunt utilise des cookies essentiels pour vous garder connecté et mémoriser votre langue et votre pays, afin que le site fonctionne comme prévu. Avec votre permission, nous aimerions également utiliser des cookies analytiques pour comprendre comment les utilisateurs utilisent Newshunt et l'améliorer au fil du temps.

Accepter n'affecte que les analyses. Pour en savoir plus, consultez notre Politique de confidentialité or Conditions générales.