اب واٹس ایپ کی جانب سے آپ کو دوستوں کی برتھ ڈے کی یاد دہانی کرائی جائے گی

اب واٹس ایپ کی جانب سے آپ کو دوستوں کی برتھ ڈے کی یاد دہانی کرائی جائے گی
View on original source
Catégorie: Technologie scientifique
Partager
Archive
J’aime
واٹس ایپ میں ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو کسی حد تک فیس بک کے برتھ ڈے ریمارئنڈز کی یاد دلاتا ہے۔Wabetainfo کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس ایپ کے آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے بیٹا (beta) ورژن میں برتھ ڈے ریمائنڈر فیچر سامنے آیا ہے۔یعنی اب دنیا کا مقبول ترین میسجنگ پلیٹ فارم آپ کو کسی رشتے دار یا دوست کی سالگرہ کی یاد دہانی کرائے گا۔یہ فیچر صارفین کو مختلف کیلنڈر ایپس پر انحصار کرنے کی بجائے واٹس ایپ کے اندر ہی دوستوں اور گھر والوں کی سالگرہ کے دن کو ٹریک یا یاد رکھنے میں مدد فراہم کرے گا۔رپورٹ کے مطابق صارفین کو ان کے محفوظ کانٹیکٹس کی سالگرہ کے حوالے سے نوٹیفائی کیا جائے گا۔اس سے صارفین کو براہ راست چیٹ اوپن کرکے سالگرہ کی مبارکباد دینے کا موقع ملے گا۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ آئی او ایس ڈیوائسز میں اپ ڈیٹس کی جگہ نئی کانٹیکٹس ٹیب کو دی جا رہی ہے۔اسی کانٹیکٹس ٹیب میں برتھ ریمائنڈرز فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔اس نئے ٹول کے لیے صارفین کی جانب سے واٹس ایپ اکاؤنٹ تیار کرنے کے دوران فراہم کیے جانے والے ڈیٹا کو استعمال کیا جائے گا۔آسان الفاظ میں برتھ ڈے ریمائنڈر فیچر اسی وقت کام کرسکے گا جب آپ کے کانٹیکٹس میں شامل افراد کی تاریخ پیدائش واٹس ایپ میں دستیاب ہوگی۔یعنی اگر آپ کے دوستوں نے واٹس ایپ میں سالگرہ کی تفصیلات فراہم نہیں کیں تو برتھ ڈے ریمائنڈر دستیاب نہیں ہوگا۔جب کسی دوست یا رشتے کی سالگرہ کا دن آئے گا تو واٹس ایپ کی جانب سے اس فرد کو کانٹیکٹ ٹیب میں کیک ایموجی اور برتھ ٹوڈے کے ساتھ نمایاں کیا جائے گا۔اس طرح آپ فوری طور پر اس فرد کو سالگرہ کی مبارکباد کا میسج بھیج سکیں گے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ابھی اس فیچر پر کام کیا جا رہا ہے اور یہ بیٹا ورژن میں بھی تمام افراد کو دستیاب نہیں، تو ایسا ممکن ہے کہ اس فیچر کو جب باضابطہ طور پر متعارف کرایا جائے گا، تو اس میں مزید تبدیلیاں کی جائیں۔

(0)Commentaires

 

À propos des cookies

Newshunt utilise des cookies essentiels pour vous garder connecté et mémoriser votre langue et votre pays, afin que le site fonctionne comme prévu. Avec votre permission, nous aimerions également utiliser des cookies analytiques pour comprendre comment les utilisateurs utilisent Newshunt et l'améliorer au fil du temps.

Accepter n'affecte que les analyses. Pour en savoir plus, consultez notre Politique de confidentialité or Conditions générales.