اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے بعد مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات کے مطابق اداکارہ نیلم منیر اور ان کے شوہر محمد راشد کے گھر دبئی میں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔ قریبی خاندانی ذرائع اور دوستوں کی سوشل میڈیا پوسٹس کے حوالے سے یہ خبر سامنے آئی ہے، تاہم اداکارہ کی جانب سے تاحال باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
واضح رہے کہ نیلم منیر نے نومبر 2024 میں شادی کے بعد ٹیلی ویژن سے کچھ فاصلے اختیار کر لیے تھے اور بیرونِ ملک قیام کے دوران وہ سوشل میڈیا پر بھی نسبتاً کم متحرک دکھائی دے رہی تھیں۔
بچے کی پیدائش کی خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں اور شوبز حلقوں کی جانب سے مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مداح دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ننھے مہمان کو صحت، خوشیاں اور لمبی عمر عطا فرمائے۔
اب مداحوں کو نیلم منیر کی جانب سے اس خوشخبری کی باضابطہ تصدیق اور ننھے شہزادے کی پہلی جھلک کا بے صبری سے انتظار ہے۔
(0)댓글
쿠키 안내
Newshunt는 로그인 상태 유지와 언어 및 국가 설정 기억을 위해 필수 쿠키를 사용하여, 사이트가 기대하신 대로 작동하도록 합니다. 동의하시면, 사용자가 Newshunt를 어떻게 이용하는지 파악하고 지속적으로 개선하기 위해 분석용 쿠키도 사용하고자 합니다.
(0)댓글