عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ کا چیلنج دے دیا

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ کا چیلنج دے دیا
View on original source
카테고리: Politics
공유
보관함
좋아요
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف کو چلینج دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمت ہے تو آؤ لانگ مارچ کرو، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے بزدل لوگ ہیں اسی لیے لانگ مارچ اور دھرنوں سے بھاگ رہے ہیں۔جمعے کے روز اسلام آباد میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورت حال سب کے سامنے ہے، صوبائی حکومت نہ صرف حالات سے لاعلم ہے بلکہ امن و امان کو برقرار رکھنے کے حوالے سے اقدامات لینے سے بھی گریزاں ہے. صوبائی حکومت دہشت گردوں کی سہولت کاری کر رہی ہے. دہشت گردوں نے تمام سیاسی جماعتوں پر حملے کیے مگر تحریک انصاف دہشت گردوں کی منظور نظر رہی ہے۔عطا تارڑ نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی دہشت گردوں کی مذمت کرنے اور ان کے خلاف کارروائی سے گریز کرتی ہے، دہشت گردوں کی سہولت کاری کرنا پی ٹی آئی کی پالیسی کا حصہ ہے. پی ٹی آئی تحریک طالبان کی بی ٹیم اور تحریک طالبان افغانستان کی سی ٹیم ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے کبھی سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار نہیں کیا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، ان کی کابینہ اور تحریک انصاف کی پوری حکومت دہشت گردوں کے سہولت کار ہیں، سہیل آفریدی وزیراعلیٰ کم اور ٹی ٹی پی کے کمانڈر زیادہ نظر آتے ہیں۔وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی ذمہ داری ہے کہ امن و امان پر قابو پائے، امن و امان صوبائی معاملہ ہے، تحریک انصاف کی ذمہ داری ہے کہ وہ امن و امان کو کنٹرول کرے، صرف 2026 میں 2 ہزار 456 دہشت گرد حملے ہوئے ہیں. ان حملوں میں 472 رینجرز، پولیس، فوج کے جوان شہید ہوئے.1500 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ کرم میں ایف سی پر فائرنگ کی جاتی ہے لیکن یہ کبھی کرم جاکر نہیں کہیں گے کہ اس طرح کی فائرنگ کو برداشت نہیں کریں گے۔پی ٹی آئی کی جانب سے دھرنا ملتوی کرنے کی اطلاعات سامنے آنے پر عطا تارڑ نے کہا کہ یہ ان کی بزدلی کی نشانی ہے. یہ نہ صرف بزدل ہیں بلکہ دہشت گردوں کے سہولت کار بھی ہیں، ان کی بزدلی یہ ہے کہ دھرنوں سے بھی بھاگ گئے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ آؤ، ہمت ہے تو دھرنے دو، ان کے دھرنوں کی بھی کوئی تیاری نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک 'پولیٹیکل ٹیرر الائنس نیکسس' ہے، غیرقانونی مائننگ اور ٹھیکوں کے ذریعے یہ دہشت گردوں کی سہولت کاری کرتے ہیں اور اس عمل کا کسی بھی صورت میں جواز پیش نہیں کیا جاسکتا، یہی وجہ ہے کہ یہ دہشت گردوں کو نہیں روکنا چاہتے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ دہشت گردی کے فروغ میں ان کا پورا ہاتھ ہے. یہ پہلے دہشت گردوں سے ہاتھ ملاتے ہیں اور پھر اپنے آپ کو سیاسی لوگ کہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا انہیں حق ہے کہ خود کو سیاسی لوگ کہہ سکیں؟ انہوں نے ایسا قانون بنایا کہ پولیس کو سیاسی فورس بناسکیں۔عطا تارڑ نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا پاکستان سے مکمل خاتمہ ہوگا، پی ٹی آئی نے آج تک دہشت گردوں کی مذمت نہیں کی. صوبائی حکومت دہشت گردوں کی سہولت کاری سے باز رہے. پی ٹی آئی ہوش کے ناخن لے اور ملک کی سالمیت کے لیے کام کرے۔پیٹرول ریلیف پیکیج، عوام کو عالمی مہنگائی کے طوفان سے بچانے کی مؤثر کوشششیخ وامقحرمین شریفین ہماری لائف لائی اور ریڈ لائن ہے، مسلمان چاہے دنیا کے کسی بھی کونے میں بستا ہو، اس کا دل دو مقامات پر ...

(0)댓글

 

쿠키 안내

Newshunt는 로그인 상태 유지와 언어 및 국가 설정 기억을 위해 필수 쿠키를 사용하여, 사이트가 기대하신 대로 작동하도록 합니다. 동의하시면, 사용자가 Newshunt를 어떻게 이용하는지 파악하고 지속적으로 개선하기 위해 분석용 쿠키도 사용하고자 합니다.

동의는 분석 기능에만 영향을 미칩니다. 자세한 내용은 개인정보처리방침 or 이용약관.