بلوچستان کی پہلی ماس ٹرانزٹ 'جناح پیپلز ٹرین' ٹریک پر آنے کو تیار

بلوچستان کی پہلی ماس ٹرانزٹ 'جناح پیپلز ٹرین' ٹریک پر آنے کو تیار
View on original source
카테고리: Tourism
공유
보관함
좋아요
بلوچستان کے عوام کو جدید اور سستی سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے صوبے کی پہلی ماس ٹرانزٹ 'جناح پیپلز ٹرین' کوئٹہ پہنچ چکی ہے۔ بلوچستان حکومت نے اس منصوبے کو جلد عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر اس منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس ٹرین کا 32 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 'جناح پیپلز ٹرین' کا روٹ کچلاک سے سریاب تک ہوگا، جو کہ سات اسٹیشنز پر مشتمل ہوگا۔ ٹرین کچلاک سے چلے گی اور بلیلی، شیخ ماندا، جی او آر، کوئٹہ، لور کاریز سے ہوتی ہوئی آخری اسٹیشن سریاب تک پہنچے گی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹرین کوئٹہ اور اس کے گردونواح کے رہائشیوں کو سستی، محفوظ اور بہتر سفری سہولت فراہم کرے گی۔وزیراعلیٰ بلوچستان کے اکاؤنٹ سے شیئر کی ویڈیو میں 'جناح پیپلز ٹرین' کے اندرونی و بیرونی مناظر دکھائے گئے ہیں. جس سے یہ جدید سہولیات سے آراستہ معلوم ہوتی ہے۔اس خصوصی ٹرین میں ایئرکنڈیشنڈ ماحول، آرام دہ و کشادہ سیٹیں، کھڑکیوں پر ایڈجسٹ ایبل پردوں کے علاوہ رش کی صورت میں کھڑے ہو کر سفر کرنے والے مسافروں کے لیے ہینڈلز بھی نصب نظر آرہے ہیں۔ہر بوگی کے اندر مسافروں کی سہولت کے لیے ڈیجیٹل ڈسپلے بورڈ بھی نصب ہیں۔ اس کے علاوہ ٹرین میں موبائل فون کی چارنگ کے لیے بجلی کے ساکٹ اور 'یو ایس بی پورٹس' بھی نظر آرہی ہیں۔ٹرین میں چھت پر چمکدار 'ایل ای ڈی لائٹس' اور پنکھے بھی موجود ہیں جنہیں آن یا آف کرنے کے ہر سیٹ کے قریب سوئچز لگائے گئے ہیں۔اس خصوصی ٹرین کی کوچز کو 4 ماہ کی ریکارڈ مدت میں پاکستان ریلوے کی 'کیریج فیکٹری' میں تیار کیا گیا ہے۔ جسے گزشتہ ہفتے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی نگرانی میں کوئٹہ روانہ کیا گیا تھا۔ٹرین کی کوئٹہ روانگی کے موقع پر حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ 'جناح پیپلز ٹرین' بلوچستان حکومت کے تعاون اور پاکستان ریلوے کی کوششوں کا عملی نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان ریلوے کسی ایک صوبے کا ادارہ نہیں بلکہ پورے ملک کا ادارہ ہے اور پاکستان کے مختلف حصوں کو آپس میں جوڑنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبوں کے درمیان تعاون کے ذریعے عوامی فلاح کے منصوبوں کو عملی شکل دی جا رہی ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے نے اس منصوبے میں تعاون پر وزیر اعلیٰ بلوچستان اور صوبائی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

(0)댓글

 

쿠키 안내

Newshunt는 로그인 상태 유지와 언어 및 국가 설정 기억을 위해 필수 쿠키를 사용하여, 사이트가 기대하신 대로 작동하도록 합니다. 동의하시면, 사용자가 Newshunt를 어떻게 이용하는지 파악하고 지속적으로 개선하기 위해 분석용 쿠키도 사용하고자 합니다.

동의는 분석 기능에만 영향을 미칩니다. 자세한 내용은 개인정보처리방침 or 이용약관.