حالیہ ایک ہفتے میں 20 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، 10 اشیا سستی اور 21 کی قیمتیں مستحکم رہیں، ادارہ شماریات
مالی سال 27-2026 کے دوسرے ماہ ستمبر2026 کے تیسرے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافے کا رجحان جاری رہا اور حالیہ ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں0.99 فیصد اضافہ ہوگیا ہے اور سالانہ بنیاد پر مہنگائی میں اضافے کی رفتار 10.64 فیصد سے بڑھ کر11.92 ہوگئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ایک ہفتے میں 20 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، 10 اشیا سستی اور 21 کی قیمتیں مستحکم رہیں، اس دوران بجلی کی قیمت میں 18.76 فیصد، دال مسور کی قیمت میں 0.75 فیصد، دال چنا کی قیمت میں 0.34 فیصد، لہسن کی قیمت میں1.57 فیصد اضافہ ہوا۔
اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں 1.55 فیصد، واشنگ سوپ کی قیمت میں 0.59 فیصد، مٹن کی قیمت میں 0.31 فیصد، بیف کی قیمت میں 0.30 فیصد، چکن کی قیمت میں0.72 فیصد، انڈوں کی قیمت میں 2.02فیصد، دودھ کی قیمت میں0.14 فیصد، دہی کی قیمت میں0.27 فیصد اور آٹے کی قیمت میں0.11 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں 0.23 فیصد،آلو کی قیمت میں 8.33 فیصد، پیاز کی قیمت میں 2.42فیصد، ٹماٹر کی قیمت میں13.45 فیصد، سرسوں کے تیل کی قیمت میں0.04 فیصد،گڑ کی قیمت میں0.01 فیصد، نمک پاوڈر کی قیمت میں 0.90 فیصد، پیٹرول کی قیمت میں0.34 فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیژل کی قیمت میں1.57 فیصد، اور کیلے کی قیمت میں 5.66فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریے کے لحاظ سے سالانہ بنیاد پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.85 فیصد اضافے کے ساتھ 9.69 فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 1.28فیصد اضافے کے ساتھ11.37فیصد اور 22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.81 فیصداضافے کے ساتھ9.85فیصد رہی۔
اسی طرح 29 ہزار 518روپے سے 44 ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.62 فیصداضافے کے ساتھ10.20 فیصد رہی اور 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.85 فیصد اضافے کے ساتھ 12.31 فیصد رہی ہے۔
(0)댓글
쿠키 안내
Newshunt는 로그인 상태 유지와 언어 및 국가 설정 기억을 위해 필수 쿠키를 사용하여, 사이트가 기대하신 대로 작동하도록 합니다. 동의하시면, 사용자가 Newshunt를 어떻게 이용하는지 파악하고 지속적으로 개선하기 위해 분석용 쿠키도 사용하고자 합니다.
(0)댓글