گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1395ٹریفک حادثات، 9افراد جاں بحق ،1624زخمی ہوئے،ریسکیو 1122

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں 1395ٹریفک حادثات، 9افراد جاں بحق ،1624زخمی ہوئے،ریسکیو 1122
View on original source
카테고리: Blend
공유
보관함
좋아요
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2026ء) پنجاب بھرمیں گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران 1395ٹریفک حادثات میں 9افراد جاں بحق اور1624زخمی ہوئے۔ ترجمان ریسکیو کے مطابق ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1395ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 718افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ906معمولی زخمیوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کی ۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 932ڈرائیورز،69کم عمرڈرائیور، 537مسافراور164پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ ترجمان کے مطابق255ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں ،جس میں صوبائی دارالحکومت305متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد93حادثات میں 106متاثرین کے ساتھ دوسر ے اورگوجرانوالہ90حادثات میں 92متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔

(0)댓글

 

쿠키 안내

Newshunt는 로그인 상태 유지와 언어 및 국가 설정 기억을 위해 필수 쿠키를 사용하여, 사이트가 기대하신 대로 작동하도록 합니다. 동의하시면, 사용자가 Newshunt를 어떻게 이용하는지 파악하고 지속적으로 개선하기 위해 분석용 쿠키도 사용하고자 합니다.

동의는 분석 기능에만 영향을 미칩니다. 자세한 내용은 개인정보처리방침 or 이용약관.