لاہور ہائیکورٹ نے شوہر کا ''مذاق میں طلاق دینے‘‘ کا مؤقف مسترد کردیا، یونین کونسل کا فیصلہ برقرار

لاہور ہائیکورٹ نے شوہر کا ''مذاق میں طلاق دینے‘‘ کا مؤقف مسترد کردیا، یونین کونسل کا فیصلہ برقرار
View on original source
카테고리: 정치
공유
보관함
좋아요
لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے شوہر کی جانب سے یہ مؤقف مسترد کردیا ہے کہ اس نے اپنی بیوی کو مذاق میں طلاق دی تھی۔ عدالت نے یونین کونسل کے اس سرٹیفکیٹ کو برقرار رکھا ہے جس میں طلاق کو مؤثر قرار دیا گیا تھا۔ جسٹس انوار حسین نے 13 صفحات پر مشتمل فیصلے میں راحیل احمد کی جانب سے دائر درخواست مسترد کردی، جس میں انہوں نے یونین کونسل کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق راحیل احمد نے ای میل کے ذریعے اپنی بیوی کو طلاق کی اطلاع دی تھی، تاہم انہوں نے متعلقہ یونین کونسل کو اس بارے میں آگاہ نہیں کیا۔ بعد ازاں خاتون نے اپنے جہیز کے سامان اور دیگر دعوؤں کے حوالے سے فیملی کورٹ سے رجوع کیا، جس پر عدالت نے طلاق کی قانونی حیثیت کے تعین کے لیے انہیں یونین کونسل سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔ یونین کونسل کی کارروائی کے دوران شوہر پیش نہیں ہوئے، جس کے بعد کونسل نے طلاق کو مؤثر قرار دے دیا۔ شوہر نے بعد ازاں اس فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ طلاق مذاق میں دی گئی تھی، تاہم لاہور ہائیکورٹ نے ان کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ اگر شوہر طلاق دینے کے بعد یونین کونسل کو مطلع نہیں کرتا تو بیوی خود متعلقہ یونین کونسل کو اس بارے میں آگاہ کرکے قانونی کارروائی شروع کرسکتی ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ کسی خاتون کو اس کی ازدواجی حیثیت کے بارے میں غیر یقینی صورتحال میں نہیں رکھا جاسکتا اور شوہر اپنی ہی قانونی کوتاہی کو بنیاد بنا کر قانونی کارروائی کو غیر معینہ مدت تک روک نہیں سکتا۔ لاہور ہائیکورٹ نے یہ بھی قرار دیا کہ فیملی کورٹ محض اس بنیاد پر طلاق کے وقوع پذیر ہونے کا تعین کرنے سے انکار نہیں کرسکتی کہ معاملے میں مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961 کے تحت قانونی طریقہ کار کا سوال شامل ہے۔ عدالت نے یونین کونسل کی جانب سے جاری کردہ طلاق کے سرٹیفکیٹ کو برقرار رکھتے ہوئے حکومت کو متعلقہ قانون میں ترمیم پر غور کرنے کی سفارش بھی کی۔ فیصلے میں مزید حکم دیا گیا کہ رہنمائی کے لیے عدالتی فیصلے کی نقول پنجاب کی تمام فیملی کورٹس کو ارسال کی جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے مقدمات میں اس فیصلے سے استفادہ کیا جاسکے۔

(0)댓글

 

쿠키 안내

Newshunt는 로그인 상태 유지와 언어 및 국가 설정 기억을 위해 필수 쿠키를 사용하여, 사이트가 기대하신 대로 작동하도록 합니다. 동의하시면, 사용자가 Newshunt를 어떻게 이용하는지 파악하고 지속적으로 개선하기 위해 분석용 쿠키도 사용하고자 합니다.

동의는 분석 기능에만 영향을 미칩니다. 자세한 내용은 개인정보처리방침 or 이용약관.