ستمبر 2026 کے دوران ملک میں 5 ہزار 241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ

ستمبر 2026 کے دوران ملک میں 5 ہزار 241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ
View on original source
카테고리: 사업
공유
보관함
좋아요
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2026ء) ستمبر 2026 کے دوران ملک میں5 ہزار 241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کرائی گئیں جس کے نتیجے میں کمپمیوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 17 ہزار کی سطح پر آگئی ۔ایس ای سی پی کے مطابق99.9 فیصد رجسٹریشنز آن لائن مکمل کی گئیں۔ ایس ای سی پی نئی رجسٹریشنز میں 3,013 پرائیویٹ لمیٹڈ، 2,058 سنگل ممبر کمپنیاں، 127 ایل ایل پی، 29 ناٹ فار پرافٹ، 10 پبلک کمپنیاں، 2 تجارتی تنظیمیں اور 2غیر ملکی کمپنیاں شامل ہیں۔ نئی رجسٹریشنز میں پنجاب 2,740 نئی کمپنیوں کے ساتھ سرفہرست رہا، اسلام آباد میں 1,009 کمپنیاں، سندھ میں 790، خیبر پختونخوا میں 428، گلگت بلتستان میں 169 اور بلوچستان میں 105 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔مختلف شعبوں میں آئی ٹی 920 کمپنیوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی جبکہ ٹریڈنگ میں808، سروسز میں 599، کنسٹرکشن میں 339، فوڈ میں 239، ٹورزم میں 222 اور ریئل اسٹیٹ میں 193 کمپنیاں قائم ہوئیں۔ ایس ای سی پی کے مطابق ایجوکیشن میں 189، ای کامرس میں 179، مائننگ میں 127 اور دیگر تمام شعبوں میں مجموعی طور پر 1,426 نئی کمپنیاں رجسٹر کی گئیں۔ ستمبر میں 167 غیر ملکی سرمایہ کاروں نے شرکت کی، جن میں چین 113 سرمایہ کاروں کے ساتھ سرفہرست رہا۔شیئر ہولڈرز و ڈائریکٹرز میں خواتین کا تناسب 14فیصد، الٹیمیٹ بینیفیشل اونرز میں 11 فیصد اور چیف ایگزیکٹوز کے عہدوں پر 8 فیصد رہا۔

(0)댓글

 

쿠키 안내

Newshunt는 로그인 상태 유지와 언어 및 국가 설정 기억을 위해 필수 쿠키를 사용하여, 사이트가 기대하신 대로 작동하도록 합니다. 동의하시면, 사용자가 Newshunt를 어떻게 이용하는지 파악하고 지속적으로 개선하기 위해 분석용 쿠키도 사용하고자 합니다.

동의는 분석 기능에만 영향을 미칩니다. 자세한 내용은 개인정보처리방침 or 이용약관.