لاہور بورڈ، رزلٹ کارڈز ہارڈ کاپی کا اجراء ختم، طریقہ کار تبدیل

لاہور بورڈ، رزلٹ کارڈز ہارڈ کاپی کا اجراء ختم، طریقہ کار تبدیل
View on original source
카테고리: Politics
공유
보관함
좋아요
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور نے انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ کارڈز جاری کرنے کے طریقہ کار میں تبدیلی کرتے ہوئے ہارڈ کاپی جاری کرنے کا سلسلہ ختم کر دیا ہے۔ بورڈ حکام کے مطابق اب انٹرمیڈیٹ کے رزلٹ کارڈز پرنٹ شدہ شکل میں فراہم کرنے کے بجائے سافٹ فارم میں جاری کیے جائیں گے۔ لاہور تعلیمی بورڈ نے اس حوالے سے تمام متعلقہ تعلیمی اداروں کو نئے طریقہ کار سے آگاہ کر دیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ رزلٹ کارڈ پر موجود کیو آر کوڈ کے ذریعے نتائج کی آن لائن تصدیق بھی کی جا سکے گی۔ بورڈ کے مطابق پرائیویٹ امیدوار اپنی رزلٹ کارڈ کی سافٹ کاپی بورڈ کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے، جبکہ ریگولر امیدواروں کے رزلٹ کارڈ متعلقہ تعلیمی اداروں کے پورٹل پر بھجوا دیے گئے ہیں۔ لاہور بورڈ حکام کے مطابق رزلٹ کارڈز کی پرنٹنگ اور ان کی ترسیل کا عمل ختم ہونے سے بورڈ کو کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ نئے طریقہ کار کا مقصد رزلٹ کارڈز کے اجرا کے عمل کو ڈیجیٹل بنانا اور اس سے متعلق اخراجات میں کمی لانا ہے۔ یاد رہے کہ لاہور بورڈ نے بدھ کو انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج جاری کیے تھے، جن میں مجموعی کامیابی کا تناسب 64.98 فیصد رہا۔ امتحان میں ایک لاکھ 89 ہزار 373 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے ریگولر امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 71.67 فیصد جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 44.83 فیصد رہا۔ مزید پڑھیں:وزیراعظم کا محمود خان اچکزئی کو ایک اور خط، مذاکرات کی دعوت اس کے علاوہ طالبات کی کامیابی کا تناسب 73.74 فیصد اور طلبہ کی کامیابی کا تناسب 51.54 فیصد رہا۔ امیدوار نتائج کی ری چیکنگ کیلئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔

(0)댓글

 

쿠키 안내

Newshunt는 로그인 상태 유지와 언어 및 국가 설정 기억을 위해 필수 쿠키를 사용하여, 사이트가 기대하신 대로 작동하도록 합니다. 동의하시면, 사용자가 Newshunt를 어떻게 이용하는지 파악하고 지속적으로 개선하기 위해 분석용 쿠키도 사용하고자 합니다.

동의는 분석 기능에만 영향을 미칩니다. 자세한 내용은 개인정보처리방침 or 이용약관.