بیوہ کے مکان پر قبضے کی کوشش، تشدد، مقدمہ درج نہ ہوا
واقعہ جودھو دھیر رائیونڈ میں پیش آیا، ماں بیٹے پر ڈنڈوں اورکلہاڑی سے حملہپولیس پرملزموں سے ملی بھگت کاالزام، وزیر اعلیٰ، آئی جی سے نوٹس لینے کامطالبہ
لاہور (کرائم رپورٹر )رائیونڈ کے نواحی علاقے جودھو دھیر میں مسلح افراد کی بیوہ کے وراثتی مکان پر قبضے کی کوشس،بیوہ اور اسکے بیٹے کوتشددکانشانہ بناڈالا ۔ مانگا منڈی جیا کا ٹبہ کے رہائشی صفدر کو اطلاع ملی کہ مسلح افراد انکے وراثتی مکان پر قبضے کی کوشس کر رہے ہیں جس پرصفدر والدہ کے ہمراہ پتہ کرنے گیا تو 10 مسلح افراد نے ڈنڈوں ، سوٹوں ،کلہاڑی سے حملہ کردیا اورجان سے مار نے کی کوشس کی جس سے دونوں شدید زخمی ہو گئے ۔ متاثرہ بیوہ نے پولیس پر ملزموں سے ملی بھگت کاالزام عائد کرتے کہا ہے کہ صفدرکا میڈیکل بھی کرایا گیا لیکن رائیونڈ پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔ایس پی صدر، ڈی آئی جی آپریشنز کو بھی درخواست دی مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی، اے ایس پی رائیونڈ نے دونوں فریقین کو بلایا لیکن متاثرہ فریق کی بات تک نہ سنی ۔بیوہ خاتون نے وزیر اعلیٰ مریم نواز اور آئی جی عبدالکریم سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے ساتھ ظلم کا ازالہ کیا جائے ، مقدمہ درج کرواکر ملزموں کو گرفتار کیا جائے ۔
(0)댓글
쿠키 안내
Newshunt는 로그인 상태 유지와 언어 및 국가 설정 기억을 위해 필수 쿠키를 사용하여, 사이트가 기대하신 대로 작동하도록 합니다. 동의하시면, 사용자가 Newshunt를 어떻게 이용하는지 파악하고 지속적으로 개선하기 위해 분석용 쿠키도 사용하고자 합니다.
(0)댓글