بھارت میں چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کے لیے احتجاج، پولیس کا مظاہرین پر آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال

بھارت میں چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کے لیے احتجاج، پولیس کا مظاہرین پر آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال
View on original source
카테고리: Politics
공유
보관함
좋아요
بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے استعفے کے مطالبے پر ملک گیر احتجاج کے دوران پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس کے کارکنوں نے نئی دہلی سمیت بھارت کی کم از کم 12 ریاستوں میں احتجاج کیا۔ مظاہرین نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف نعرے لگائے اور ان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے پوسٹرز اٹھا رکھے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت میں نوجوانوں کے احتجاج کے دوران پولیس نے ضرورت سے زیادہ طاقت استعمال کی، ایمنسٹی انٹرنیشنل نئی دہلی میں سیکڑوں مظاہرین نے پولیس کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹوں پر چڑھ کر احتجاج کیا، جبکہ بعض مقامات پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا۔ احتجاج کی کال نوجوانوں کی تحریک کی جانب سے دی گئی ہے، جس نے کہا ہے کہ اگر چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار ہفتے تک مستعفی نہ ہوئے تو 2 اکتوبر کو پورے بھارت میں احتجاج کیا جائے گا۔ دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی احتجاج کی حمایت کررہی ہیں۔ کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن کمیشن پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ مل کر ووٹر فہرستوں میں ردوبدل کررہا ہے تاکہ بی جے پی کو ریاستی انتخابات میں فائدہ پہنچایا جاسکے۔ الیکشن کمیشن اور بی جے پی نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت: نوجوانوں کے احتجاج میں معاملہ 'آزادی' کے نعروں تک کیسے پہنچا؟ احتجاج اس رپورٹ کے بعد شروع ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے نائبین نے ووٹر فہرستوں میں تبدیلیوں کے معاملے پر ان سے سوالات کیے ہیں۔ کانگریس رہنما راہول گاندھی نے کہا کہ وہ 3 سال سے ووٹ چوری کی نشاندہی کررہے ہیں اور اب الیکشن کمشنرز خود اسے تسلیم کررہے ہیں۔ راہول گاندھی نے گیانیش کمار پر غداری کا الزام عائد کرتے ہوئے ان سے فوری استعفے کا مطالبہ بھی کیا۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کسی بھی ادارے میں افسران کے درمیان اختلافات معمول کی بات ہیں اور کمیشن کے تمام اقدامات قانون کے مطابق ہیں۔ بی جے پی نے رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں بی جے پی کی مقبولیت کے باعث انتخابات ہارنے پر الزام تراشی کررہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت: امتحانات میں بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر پولیس ٹوٹ پڑی، بدترین لاٹھی چارج اور شیلنگ بھارت کی 28 ریاستوں میں سے متعدد ریاستوں میں کانگریس کارکنوں نے گیانیش کمار کے خلاف احتجاج کیا، جبکہ ایک مقام پر ان کا اور نریندر مودی کا پتلا بھی نذر آتش کیا گیا۔ اگلے سال اتر پردیش اور گجرات سمیت کئی ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کو 2029 میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات سے قبل سیاسی حمایت جانچنے کے اہم مواقع قرار دیا جارہا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا 'آفیشل گروپ' یا 'آفیشل چینل' جوائن کریں سمندروں کا پانی بڑھنے لگا، ڈوبتے ممالک بچانے کے لیے اقوام متحدہ حرکت میں آ گئی جماعت اسلامی کا لاہور میں پاور شو 100 روزہ اصلاحاتی پلان پر اہم اجلاس: عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر

(0)댓글

 

쿠키 안내

Newshunt는 로그인 상태 유지와 언어 및 국가 설정 기억을 위해 필수 쿠키를 사용하여, 사이트가 기대하신 대로 작동하도록 합니다. 동의하시면, 사용자가 Newshunt를 어떻게 이용하는지 파악하고 지속적으로 개선하기 위해 분석용 쿠키도 사용하고자 합니다.

동의는 분석 기능에만 영향을 미칩니다. 자세한 내용은 개인정보처리방침 or 이용약관.