لمز میں بجلی آلات کی مقامی سطح پر تیاری کیلئے مشاورتی ورکشاپ

لمز میں بجلی آلات کی مقامی سطح پر تیاری کیلئے مشاورتی ورکشاپ
View on original source
카테고리: 사업
공유
보관함
좋아요
لمز میں بجلی آلات کی مقامی سطح پر تیاری کیلئے مشاورتی ورکشاپ فیضان شاہ ودیگر کا بجلی آلات بنانے کی مقامی صنعت کو مضبوط بنانے پر اظہار خیال لاہور(خبر نگار)لمز انرجی انسٹیٹیوٹ نے لمز میں بجلی شعبے میں استعمال ہونیوالے آلات کی مقامی سطح پر تیاری کے روڈ میپ پر دوسری قومی مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ وزارتِ توانائی، واپڈا، نیشنل گرڈ کمپنی، پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی ، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں ، متعلقہ ریگولیٹری اداروں، بجلی کے آلات بنانے والی کمپنیوں، صنعتی تنظیموں، پالیسی سازوں اور تعلیمی شعبے کے نمائندوں نے شرکت کی۔وزارتِ توانائی کے مشیر فیضان شاہ ودیگرشرکا نے مقامی سطح پر پیداوار شروع کرنے کی تیاری، اس عمل میں حائل رکاوٹوں، ٹیکنالوجی کے حصول کیلئے شراکت داری اور صنعت کو فروغ دینے کیلئے پالیسی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ ورکشاپ کا مقصد پاکستان میں بجلی آلات بنانے کی مقامی صنعت کو مضبوط بنانا، درآمدات پر انحصار کم کرنا اور اس حوالے سے مشترکہ قومی حکمتِ عملی کو آگے بڑھانا تھا۔ وزارتِ توانائی کے مشیر فیضان شاہ نے لمز کی اس کاوش کو سراہتے کہا کہ بجلی آلات میں صرف 30 فیصد مقامی اجزا کا استعمال، مقامی صنعت کو فروغ دینے کے مقاصد کے حصول کیلئے کافی نہیں ہے۔ نیشنل الیکٹریسٹی پلان 2027-2023 کے تحت انجینئرنگ ڈوہلپمنٹ بورڈ کو 2024 تک حکومت کو بجلی کے آلات کی مقامی سطح پر پیداوار کا باقاعدہ منصوبہ پیش کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی تاہم یہ ذمہ داری پوری نہیں کی گئی۔ وزارتِ توانائی اب تمام متعلقہ فریقین سے مشاورت کے ساتھ اس منصوبے کی تیاری کو ترجیح دے گی۔لمز انرجی انسٹیٹیوٹ کے پروفیسر آف پریکٹس اور سینئر ایڈوائزر ڈاکٹر فیاض چودھری،لمز انرجی انسٹیٹیوٹ کے پروگرام لیڈ انجینئر فیصل جاوید مغل ،لمز کے ریکٹر شاہد حسین اور پرووسٹ ڈاکٹر طارق جدون، این ٹی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر الطاف ملک ودیگرنے بھی اظہار خیال کیا۔

(0)댓글

 

쿠키 안내

Newshunt는 로그인 상태 유지와 언어 및 국가 설정 기억을 위해 필수 쿠키를 사용하여, 사이트가 기대하신 대로 작동하도록 합니다. 동의하시면, 사용자가 Newshunt를 어떻게 이용하는지 파악하고 지속적으로 개선하기 위해 분석용 쿠키도 사용하고자 합니다.

동의는 분석 기능에만 영향을 미칩니다. 자세한 내용은 개인정보처리방침 or 이용약관.