تین میچز پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل سمیت بقیہ چار میچز کی میزبانی قذافی اسٹیڈیم لاہور کرے گا
سہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے انگلینڈ ٹیم کی 15 اکتوبر کو آمد متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہیری بروک کی قیادت میں انگلش اسکواڈ لندن سے اسلام آباد پہنچے گا۔ پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کا آغاز 18 اکتوبر سے ہوگا۔
سہ ملکی ون ڈے سیریز کے تمام میچز ایک بجے شروع ہوں گے۔ پہلے تین میچز راولپنڈی میں طے ہیں جہاں 18 اکتوبر کو پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا، 20 اکتوبر کو پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی اور 22 اکتوبر کو انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
فائنل سمیت بقیہ چار میچز کی میزبانی قذافی اسٹیڈیم لاہور کرے گا۔
پروگرام کے مطابق 25 اکتوبر کو پاکستان اور انگلینڈ کھیلیں گے، 27 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا جبکہ 29 اکتوبر کو سری لنکا اور انگلینڈ کا میچ رکھا گیا ہے۔
فائنل میچ 31 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب آئی سی سی ورلڈکپ کی تیاریوں کا حصہ اس سہ ملکی ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے۔
(0)댓글
쿠키 안내
Newshunt는 로그인 상태 유지와 언어 및 국가 설정 기억을 위해 필수 쿠키를 사용하여, 사이트가 기대하신 대로 작동하도록 합니다. 동의하시면, 사용자가 Newshunt를 어떻게 이용하는지 파악하고 지속적으로 개선하기 위해 분석용 쿠키도 사용하고자 합니다.
(0)댓글