لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2026ء) پاکستان ریلوے نے لاہور اور فیصل آباد سے کراچی، کوئٹہ اور راولپنڈی کے لیے ٹرینوں کا نیا ایڈجسٹمنٹ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق قراقرم (42-ڈاؤن) کے مسافروں کو آج پاک بزنس ایکسپریس (34-ڈاؤن) اور کراچی ایکسپریس (16-ڈاؤن) میں سفر کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ پاک بزنس ایکسپریس اپنے مقررہ وقت سہ پہر 4 30 بجے اور کراچی ایکسپریس شام 6 00 بجے لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔ علاوہ ازیں فیصل آباد سے قراقرم ایکسپریس کے مسافروں کو ملت ایکسپریس (18-ڈاؤن) میں اکاموڈیٹ کیا جائے گا، جو سہ پہر 5 50 بجے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔ جبکہ میانوالی ایکسپریس (148-ڈاؤن) براستہ وزیر آباد اور لالہ موسیٰ چلے گی اور دیگر تمام ٹرینیں اپنے معمول کے مطابق رواں دواں رہیں گی۔ ڈی ایس ریلوے انعام اللہ کی ہدایت پر اسٹیشنوں پر مسافروں کی سہولت کے لیے عملہ موجود ہے، جبکہ رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن 117 پر رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔
(0)댓글
쿠키 안내
Newshunt는 로그인 상태 유지와 언어 및 국가 설정 기억을 위해 필수 쿠키를 사용하여, 사이트가 기대하신 대로 작동하도록 합니다. 동의하시면, 사용자가 Newshunt를 어떻게 이용하는지 파악하고 지속적으로 개선하기 위해 분석용 쿠키도 사용하고자 합니다.
(0)댓글