تیز رفتار موٹر سائیکل نے سڑک کنارے کھڑے نوجوان کو ماری ٹکر، دو کی حالت نازک

تیز رفتار موٹر سائیکل نے سڑک کنارے کھڑے نوجوان کو ماری ٹکر، دو کی حالت نازک
View on original source
카테고리: Health
공유
보관함
좋아요
تاثیر 25 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفٰی) مقامی تھانہ حلقہ کے بھگوتی پور میں جمعہ کی شام تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے سڑک کنارے کھڑا نوجوان سمیت موٹر سائیکل سوار دو نوجوان زخمی ہوگئے۔ حادثے میں بھگوتی پور باشندہ مراری کمار اور انکت کمار کے علاوہ نگر پنچایت بھرواڑہ باشندہ روشن کمار زخمی ہوئے ہیں حادثے کے بعد تینوں زخمیوں کو علاج کے لیے سنگھواڑہ سی ایچ سی میں داخل کرایا گیا۔ ابتدائی علاج کے بعد مراری کمار اور روشن کمار کی حالت نازک دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے دونوں کو بہتر علاج کے لیے ڈی ایم سی ایچ ریفر کردیا۔ انچارج میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پریم چند نے دونوں کی حالت نازک بتائی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ روشن کمار سڑک کے کنارے کھڑے تھے۔ اسی دوران بھگوتی پور کی جانب سے تیز رفتار سے آنے والی موٹر سائیکل نے انہیں زوردار ٹکر مار دی۔ ٹکر لگنے سے روشن سڑک سے کافی دور جا کر گرے۔ وہیں موٹر سائیکل کے بے قابو ہوکر گرنے سے اس پر سوار مراری کمار اور انکت کمار بھی زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد موقع پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی

(0)댓글

 

쿠키 안내

Newshunt는 로그인 상태 유지와 언어 및 국가 설정 기억을 위해 필수 쿠키를 사용하여, 사이트가 기대하신 대로 작동하도록 합니다. 동의하시면, 사용자가 Newshunt를 어떻게 이용하는지 파악하고 지속적으로 개선하기 위해 분석용 쿠키도 사용하고자 합니다.

동의는 분석 기능에만 영향을 미칩니다. 자세한 내용은 개인정보처리방침 or 이용약관.