روپے کی مستقل مزاجی برقرار، قدر مزید بلند، ڈالر کتنے پر آگیا؟

روپے کی مستقل مزاجی برقرار، قدر مزید بلند، ڈالر کتنے پر آگیا؟
View on original source
카테고리: Financial
공유
보관함
좋아요
انٹربینک مارکیٹ میں جمعے کے روز بھی امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی بہتری کا سلسلہ برقرار رہا۔ یہ بھی پڑھیں: 'ایک پیسہ بھی بہت ہے': امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ جاری کاروباری دن کے اختتام پر مقامی کرنسی 277.16 روپے پر بند ہوئی، جس سے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.01 روپے (1 پیسہ) کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس سے قبل جمعرات کے روز روپیہ 277.17 روپے کی سطح پر بند ہوا تھا۔ عالمی سطح پر جمعے کے روز امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں مزید اضافے کے امکانات اور ٹریژری بانڈز کی ییلڈ میں مسلسل اضافے کے باعث ڈالر 2 ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب مستحکم رہا، جبکہ ڈالر انڈیکس 101.2 کی سطح پر دیکھا گیا۔ ڈالر کی مسلسل مضبوطی سے یورو گر کر دو ماہ کی کم ترین سطح 1.1370 ڈالر پر آ گیا، جبکہ برطانوی پاؤنڈ 3 ماہ کی کم ترین سطح 1.3220 ڈالر پر ٹریڈ ہوا۔ مزید پڑھیے: خراماں خراماں: روپے کی قدر مسلسل مضبوطی کی سمت گامزن، جانیے یہ سلسلہ کب سے جاری ہے؟ امریکی فیڈرل ریزرو کی سخت معاشی پالیسیوں اور مضبوط اقتصادی اعداد و شمار کے بعد لانگ ٹرم امریکی ٹریژری ییلڈز 20 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں جس نے امریکی ڈالر کو مزید تقویت بخشی۔ پچھلے ایک ہفتے کی شدید لاگت اور اتار چڑھاؤ کے بعد جمعے کو خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ برینٹ کروڈ 87 سینٹس (0.82 فیصد) کی کمی کے ساتھ 105.73 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 1.56 ڈالر (1.65 فیصد) گر کر 93.05 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا 'آفیشل گروپ' یا 'آفیشل چینل' جوائن کریں بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے خوشخبری، 55 طلبہ کو 'فلی فنڈڈ ' اسکالرشپس مل گئیں ایشین گیمز اسکواش: پاکستان کے 2 کھلاڑی سیمی فائنل میں، میڈل پکا ہو گیا سرمد کھوسٹ کی فلم 'لالی' سیئٹل میں تیسویر فیسٹیول کی افتتاحی فلم ہوگی

(0)댓글

 

쿠키 안내

Newshunt는 로그인 상태 유지와 언어 및 국가 설정 기억을 위해 필수 쿠키를 사용하여, 사이트가 기대하신 대로 작동하도록 합니다. 동의하시면, 사용자가 Newshunt를 어떻게 이용하는지 파악하고 지속적으로 개선하기 위해 분석용 쿠키도 사용하고자 합니다.

동의는 분석 기능에만 영향을 미칩니다. 자세한 내용은 개인정보처리방침 or 이용약관.