خیبر پختونخوا کی صورتحال پر ہم سب گلے تک بھر چکے ہیں، بیرسٹر دانیال

خیبر پختونخوا کی صورتحال پر ہم سب گلے تک بھر چکے ہیں، بیرسٹر دانیال
View on original source
카테고리: 정치
공유
보관함
좋아요
وزیر اعلیٰ صوبے کے گول چکر لگا رہا ہے اور کابینہ ناچنے میں مصروف ہے، وفاقی پارلیمانی سیکریٹری وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کی صورتحال پر ہم سب گلے تک بھر چکے ہیں،سیاسی جماعتوں کو فیصلہ کرنا چاہئے اور اب یہ مزید نہیں چلنے دینا چاہئے۔ راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں سے سوال ہے کہ اور کتنا انتظار کریں گی، وہاں دہشتگردی کی لہر پھیلی ہے اسکو کوئی دیکھنے کو تیار نہیں، کچھ دنوں سے خیبر پختونخوا میں طوفان بدتمیزی اور تماشہ لگا ہوا ہے، وزیر اعلیٰ صوبے کے گول چکر لگا رہا ہے اور کابینہ ناچنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5 اکتوبر کو ڈی آئی خان میں کسٹم کے ملازمین مارے گئے کوئی انکے گھر نہیں گیا، انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ ناچ لیں۔ ایس ایچ او داؤد اور کانسٹیبل فرہاد شہید ہوا لیکن وزیر اعلیٰ کے پی کے سر پر جوں تک نہیں رینگی، شہید کے بچے سوال کر رہے ہیں کہ اسکے جنازے میں شرکت کا وزیراعلیٰ اور کابینہ کے پاس وقت نہیں تھا؟، یہ دہشتگردی میں گھرے لوگوں کو اذیت دے رہے ہیں، امن و امان کا قیام انکی ترجیح نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کس نے انکو روکا تھا کہ 15 سال میں یہ دہشت گردی کے حوالے سے پالیسی بناتے، انکے لوگ اپنی پالیسی کے لئے افغانستان کو دیکھتے ہیں، کیا جوانوں اور شہداء کے جنازے پڑھنے کے لئے پالیسی چاہئے؟، آپ لانگ مارچ میں مصروف اور صوبہ آگ کی لپیٹ میں ہے۔ دانیال چوہدری کا کہنا تھا کہ وزہر اعلیٰ نے 200 ارب پشاور میں خوبصورتی کے لئے دیے لیکن پہلی ڈیفنس لائن پولیس کو 44 ارب روپے نہیں دیے، صرف 1 ارب 20 کروڑ دیے، 6 ہزار سے زائد لوگ اس سال شہید ہو چکے ہیں کیا یہ ثبوت کافی نہیں کہ ہم انکو دہشتگرد کہیں جو یہ سب کر رہے ہیں۔ بیرسٹر دانیال نے کہا کہ اس چیز سے بخوبی واقف ہوں کہ یہ سسٹم مزید نہیں چل سکتا، ہم اس لائن کو ڈرا کریں گے اس پر کوئی ٹالرنس نہیں ہوگی، جو جماعت انکو دہشت گرد کہنے سے ڈرتی ہے وہ انکا حصہ ہے جو انکے ساتھ کھڑی ہوتی ہے وہ انکی بی ٹیم ہے، اس جماعت کا سیاسی مرکز نفرت اور اداروں کے خلاف اگ لگانا ہے۔

(0)댓글

 

쿠키 안내

Newshunt는 로그인 상태 유지와 언어 및 국가 설정 기억을 위해 필수 쿠키를 사용하여, 사이트가 기대하신 대로 작동하도록 합니다. 동의하시면, 사용자가 Newshunt를 어떻게 이용하는지 파악하고 지속적으로 개선하기 위해 분석용 쿠키도 사용하고자 합니다.

동의는 분석 기능에만 영향을 미칩니다. 자세한 내용은 개인정보처리방침 or 이용약관.