دور جدید میں جس طرح ٹیکنالوجی نے فاصلوں کو مٹا دیا ہے اور اس کی مدد سے زندگی بہت سہل ہوگئی ہے اسی کے ساتھ ہی اب ایسی ڈیوائس کی مانگ بڑھتی جارہی ہے جو بیک وقت کئی طرح کے کام انجام دیں سکیں .
اسی سوچ کو مد نظر رکھتے ہوئے اب ایک ایسی ڈیوائس تیار کی گئی جو ایک ہی وقت میں ہوا دینے والا پنکھا، کمرے کو روشن کرنے کے لیے لائٹ اور اپنے پسندیدہ پروگرام سننے کے لیے اسپیکر کا کام انجام دیتا ہے۔چھت پر لگنے والی اس ڈیوائس کو ایئر فائی ون کا نام دیا گیا ہے اور اسے ونڈ گروو نے تیار کیا ہے. ایئر فائی ون نامی آلے میں میں پنکھا، اسپیکر اور روشنیاں شامل ہیں۔ایئر فائی ون میں اعلیٰ معیار کے اسپیکر لگے ہیں جنہیں ڈینش آڈیو کمپنی جامو کے ساتھ مل کر تیار کیا گیا ہے۔ اس میں دو درمیانی اور بلند آواز والے ڈرائیورز کے ساتھ 50 واٹ کا سب ووفر بھی موجود ہے.
جس سے کمرے میں بہتر اور بھرپور آواز پھیلانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔اس میں چھ مختلف رفتاروں والا طاقتور پنکھا بھی ہے جو فی منٹ 4,500 مکعب فٹ سے زیادہ ہوا فراہم کرتا ہے۔ زیادہ رفتار پر اس کا شور تقریباً 32 ڈیسی بل ہے، یعنی موسیقی سنتے وقت پنکھے کی آواز آپ کو پریشان نہیں کرے گی۔اس پنکھے کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اسے الٹی سمت میں بھی چلایا جا سکتا ہے اس طرح سرد موسم میں یہ گرم ہوا نیچے کی جانب فراہم کرے گا۔موسیقی کے ساتھ تبدیل بھی ہوسکتی ہیں۔ایئر فائی ون کو موبائل ایپ کے ذریعے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ صارف پنکھے کی رفتار، روشنی اور آواز کو اپنی مرضی کے مطابق تبدیل کر سکتے ہیں اور اپنی پسند کی ترتیبات محفوظ بھی کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر فلم دیکھنے کے لیے ہلکی روشنی، کم ہوا اور سنیما جیسی آواز کا ماحول بنایا جا سکتا ہے۔دو ایئر فائی ون آلات کو آپس میں منسلک کر کے اسٹیریو آواز کا ماحول بھی بنایا جاسکتا ہے جس سے آواز کمرے میں زیادہ وسیع محسوس ہوتی ہے۔پنکھے سے مشابہ یہ ڈیوائس تقریباً 48 انچ چوڑی اور 10 کلوگرام وزنی ہے کمپنی کے مطابق اس کا مقصد گھر میں الگ الگ آلات کی تعداد اور ان کے لیے درکار جگہ کو کم کرنا ہے۔کمپنی کے مطابق ایئر فائی ون کی قیمت 499 امریکی ڈالر ہے۔سادہ الفاظ میں، ایئر فائی ون ایک ایسا چھت پر لگنے والا سسٹم ہے جو پنکھے، اعلیٰ معیار کی آواز اور مختلف قسم کی روشنی کو ایک ہی آلے میں پیش کرتا ہے۔پیٹرول ریلیف پیکیج، عوام کو عالمی مہنگائی کے طوفان سے بچانے کی مؤثر کوشششیخ وامقحرمین شریفین ہماری لائف لائی اور ریڈ لائن ہے، مسلمان چاہے دنیا کے کسی بھی کونے میں بستا ہو، اس کا دل دو مقامات پر ...
(0)댓글
쿠키 안내
Newshunt는 로그인 상태 유지와 언어 및 국가 설정 기억을 위해 필수 쿠키를 사용하여, 사이트가 기대하신 대로 작동하도록 합니다. 동의하시면, 사용자가 Newshunt를 어떻게 이용하는지 파악하고 지속적으로 개선하기 위해 분석용 쿠키도 사용하고자 합니다.
(0)댓글