اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک سال قبل اسسٹنٹ کمشنرپتوکی فرقان محمد کی ہلاکت کا معمہ ابھی تک حل نہ ہونے بارے فیصلہ جاری کر دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک سال قبل اسسٹنٹ کمشنرپتوکی فرقان محمد کی ہلاکت کا معمہ ابھی تک حل نہ ہونے بارے فیصلہ جاری کر دیا
View on original source
വിഭാഗം: Blend
പങ്കിടുക
ആർക്കൈവ്
ലൈക്ക്
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2026ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک سال قبل اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان محمد کی ہلاکت کا معمہ ابھی تک حل نہ ہو نے بارے فیصلہ جاری کر دیا ہے۔جس میں ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے مرحوم اے سی فرقان محمد کا دو ہفتوں میں پوسٹ مارٹم اور قبر کشائی کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ جسٹس شاہ رخ ارجمند نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالتی حکم کے باوجود پوسٹ مارٹم نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست عدالت نے نمٹا دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے عدالت کو یقین دہانی کرا دی ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ کی یقین دہانی کے مطابق دو ہفتوں میں قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا عمل مکمل ہو جائے گا۔ مرحوم اے سی فرقان محمد خان کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے پمز کا میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے، میڈیکل بورڈ شہید افسر فرقان محمد خان کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا جائزہ لے گا۔ درخواست گزار محمد خان مروت کی جانب سے وکیل احتشام اسلم نے کیس کی پیروی کی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایچ ایٹ قبرستان میں دفن مرحوم فرقان کا دوبارہ پوسٹ مارٹم کرنے کا حکم دیا تھا۔واضح رہے کہ 31 اگست 2025 کو سیلابی علاقوں میں ریلیف آپریشن کے بعد ریسٹ ہاؤس میں مرحوم کی موت واقع ہوئی تھی۔

(0)കമന്റുകൾ

 

കുക്കികളെക്കുറിച്ചുള്ള ഒരു കുറിപ്പ്

നിങ്ങളെ സൈൻ ഇൻ ചെയ്ത നിലയിൽ നിലനിർത്താനും നിങ്ങളുടെ ഭാഷയും രാജ്യവും ഓർമ്മിക്കാനും Newshunt ആവശ്യമായ കുക്കികൾ ഉപയോഗിക്കുന്നു. നിങ്ങളുടെ അനുമതിയോടെ, ആളുകൾ Newshunt എങ്ങനെ ഉപയോഗിക്കുന്നുവെന്ന് മനസ്സിലാക്കാനും കാലക്രമേണ സേവനം മെച്ചപ്പെടുത്താനും അനലിറ്റിക്സ് കുക്കികളും ഉപയോഗിക്കാൻ ഞങ്ങൾ ആഗ്രഹിക്കുന്നു.

അംഗീകരിക്കുന്നത് അനലിറ്റിക്സിനെ മാത്രമേ ബാധിക്കൂ. കൂടുതൽ വിവരങ്ങൾക്ക് ഞങ്ങളുടെ സ്വകാര്യതാ നയം or നിബന്ധനകളും വ്യവസ്ഥകളും.