کراچی میں فائر سیفٹی کے انتظامات نامکمل، 162 عمارتیں تاحال غیر محفوظ قرار

کراچی میں فائر سیفٹی کے انتظامات نامکمل، 162 عمارتیں تاحال غیر محفوظ قرار
View on original source
വിഭാഗം: Blend
പങ്കിടുക
ആർക്കൈവ്
ലൈക്ക്
سندھ بھر میں آگ سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات کی صورتحال تشویش ناک ہے، جہاں فائر سیفٹی آڈٹ کے دوران نشاندہی کی گئی 3,486 عمارتوں میں سے 486 کو زیادہ خطرے کی حامل قرار دیا گیا ہے۔ صوبے میں جہاں ایک طرف 2,216 عمارتوں کا دوبارہ معائنہ تاحال باقی ہے، صوبائی دارالحکومت کراچی میں بھی 162 عمارتیں فائر سیفٹی کے تقاضوں پر پورا نہیں اتر سکیں۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی یعنی پی ڈی ایم اے کے فائر سیفٹی آڈٹ پورٹل کے مطابق سندھ بھر میں شناخت کی گئی عمارتوں میں سے صرف 1,270 کا دوسرے مرحلے میں دوبارہ معائنہ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: سانحہ پمز، سندھ کے نجی اسکولوں میں فائر سیفٹی اقدامات سخت ان میں 61 عمارتیں حفاظتی تقاضوں پر پورا نہیں اتریں، 457 میں انتظامات جزوی طور پر موجود تھے، جبکہ 752 عمارتیں بڑی حد تک حفاظتی معیارات کے مطابق پائی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق صوبے کی 1,199 عمارتیں درمیانے اور 1,829 کم خطرے کی حامل ہیں، اس طرح مجموعی طور پر 47 فیصد عمارتیں درمیانے یا زیادہ خطرے کے زمرے میں شامل ہیں۔ کراچی ڈویژن میں شناخت کی گئی 907 عمارتوں میں سے دوسرے مرحلے کے دوران صرف 292 کا دوبارہ معائنہ کیا گیا، جبکہ 615 عمارتیں تاحال منتظر ہیں۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد میں فائر سیفٹی کریک ڈاؤن تیز، سی ڈی اے نے مزید عمارتیں سیل کردیں ضلع جنوبی میں 57، وسطی میں 45، شرقی میں 15، کورنگی میں 23، ملیر میں 7، کیماڑی میں 4 اور غربی میں 11 عمارتیں فائر سیفٹی کے تقاضوں پر پورا نہیں اتر سکیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوبے بھر میں 225 عمارتوں کی خطرے کی سطح میں بہتری آئی، جبکہ 970 عمارتوں کی صورت حال میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی, اس کے برعکس 21 عمارتیں مزید خطرناک درجے میں شامل ہوگئیں۔ دوسری جانب کراچی کے کمشنر سید حسن نقوی نے بدھ کو اپنے دفتر میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو فائر سیفٹی آڈٹ جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ مزید پڑھیں: سانحہ گل پلازہ: کیا کراچی جیسے میگا سٹی میں موجود فائر اسٹیشنز کافی ہیں؟ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، پی ڈی ایم اے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے)، فائر بریگیڈ اور دیگر محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ حفاظتی انتظامات سے محروم عمارتوں کو نوٹس جاری کرکے فائر سیفٹی قوانین پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ایس بی سی اے کو عمارتوں کے منظور شدہ نقشے ترجیحی بنیادوں پر پورٹل پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت بھی کی تاکہ ہنگامی صورت حال میں فائر بریگیڈ کو مدد مل سکے۔ مزید پڑھیں: چین کا پاکستان کو 21 فائر اور ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ اجلاس میں اسپتالوں، اسکولوں اور صنعتی اداروں کا حفاظتی آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ کمشنر نے اسپتالوں کے معائنے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے پر زور دیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کراچی ڈویژن میں 907 عمارتوں کا سروے مکمل کیا جاچکا ہے۔ ضلع جنوبی میں 202، وسطی میں 185 اور شرقی میں 196 عمارتوں کا آڈٹ کیا گیا۔ حکام کے مطابق جن عمارتوں میں حفاظتی انتظامات نامکمل ہیں، انہیں نوٹس جاری کرکے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی جارہی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا 'آفیشل گروپ' یا 'آفیشل چینل' جوائن کریں پیسے لینے کی کوشش میں ملزم پکڑا گیا، کیو آر کوڈ نے پولیس کو سوشل میڈیا اسٹار کے قاتل تک پہنچا دیا چلی کی آلما رصدگاہ میں نئی ٹیکنالوجی متعارف، ستاروں اور سیاروں کی تشکیل کے راز جاننے میں مدد ملے گی ہانگ کانگ سکسز، عباس آفریدی قومی ٹیم کے کپتان مقرر

(0)കമന്റുകൾ

 

കുക്കികളെക്കുറിച്ചുള്ള ഒരു കുറിപ്പ്

നിങ്ങളെ സൈൻ ഇൻ ചെയ്ത നിലയിൽ നിലനിർത്താനും നിങ്ങളുടെ ഭാഷയും രാജ്യവും ഓർമ്മിക്കാനും Newshunt ആവശ്യമായ കുക്കികൾ ഉപയോഗിക്കുന്നു. നിങ്ങളുടെ അനുമതിയോടെ, ആളുകൾ Newshunt എങ്ങനെ ഉപയോഗിക്കുന്നുവെന്ന് മനസ്സിലാക്കാനും കാലക്രമേണ സേവനം മെച്ചപ്പെടുത്താനും അനലിറ്റിക്സ് കുക്കികളും ഉപയോഗിക്കാൻ ഞങ്ങൾ ആഗ്രഹിക്കുന്നു.

അംഗീകരിക്കുന്നത് അനലിറ്റിക്സിനെ മാത്രമേ ബാധിക്കൂ. കൂടുതൽ വിവരങ്ങൾക്ക് ഞങ്ങളുടെ സ്വകാര്യതാ നയം or നിബന്ധനകളും വ്യവസ്ഥകളും.