ماہ ستمبر 2026 کے دوران ملک میں 5 ہزار 241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ

ماہ ستمبر 2026 کے دوران ملک میں 5 ہزار 241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ
View on original source
श्रेणी: Business
साझा गर्नुहोस्
अभिलेख
मनपर्यो
سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے مطابق 99.9 فیصد رجسٹریشنز آن لائن مکمل کی گئیں، ایس ای سی پی نئی رجسٹریشنز میں 3,013 پرائیویٹ لمیٹڈ، 2,058 سنگل ممبر کمپنیاں، 127 ایل ایل پی، 29 ناٹ فار پرافٹ، 10 پبلک کمپنیاں، 2 تجارتی تنظیمیں اور 2غیر ملکی کمپنیاں شامل ہیں۔ نئی رجسٹریشنز میں پنجاب 2,740 نئی کمپنیوں کے ساتھ سرفہرست رہا، اسلام آباد میں 1,009 کمپنیاں، سندھ میں 790، خیبر پختونخوا میں 428، گلگت بلتستان میں 169 اور بلوچستان میں 105 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔ مختلف شعبوں میں آئی ٹی 920 کمپنیوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی جبکہ ٹریڈنگ میں 808، سروسز میں 599، کنسٹرکشن میں 339، فوڈ میں 239، ٹورزم میں 222 اور ریئل اسٹیٹ میں 193 کمپنیاں قائم ہوئیں۔ ایس ای سی پی کے مطابق ایجوکیشن میں 189، ای کامرس میں 179، مائننگ میں 127 اور دیگر تمام شعبوں میں مجموعی طور پر 1,426 نئی کمپنیاں رجسٹر کی گئیں، ستمبر میں 167 غیر ملکی سرمایہ کاروں نے شرکت کی، جن میں چین 113 سرمایہ کاروں کے ساتھ سرفہرست رہا۔ شیئر ہولڈرز و ڈائریکٹرز میں خواتین کا تناسب 14فیصد، الٹیمیٹ بینیفیشل اونرز میں 11 فیصد اور چیف ایگزیکٹوز کے عہدوں پر 8 فیصد رہا۔

(0)टिप्पणीहरू

 

कुकीहरू बारे जानकारी

Newshunt ले तपाईंलाई साइन इन राख्न र तपाईंको भाषा र देश सम्झन आवश्यक कुकीहरू प्रयोग गर्दछ, ताकि साइट तपाईंले अपेक्षा गरेअनुसार काम गरोस्। तपाईंको अनुमतिमा, हामी Newshunt लाई मानिसहरूले कसरी प्रयोग गर्छन् भन्ने बुझ्न र समयसँगै सुधार्न एनालिटिक्स कुकीहरू पनि प्रयोग गर्न चाहन्छौं।

स्वीकार गर्नाले एनालिटिक्समा मात्र असर पार्छ। थप जान्नका लागि, हाम्रो हेर्नुहोस् गोपनीयता नीति or नियम र शर्तहरू.