ہتھنی مدھوبالا کی بگڑتی صحت، غیر ملکی ماہرین کی ٹیم سفاری پارک پہنچ گئی

ہتھنی مدھوبالا کی بگڑتی صحت، غیر ملکی ماہرین کی ٹیم سفاری پارک پہنچ گئی
View on original source
Категория: Health
Поделиться
Архив
Нравится
ماہرین ہتھنی کی طبی حالت کا جائزہ لینے کے ساتھ اس کے خون کے نمونے بھی حاصل کریں گے کراچی کے سفاری پارک میں بیمار ہتھنی مدھوبالا کے طبی معائنے اور علاج کے لیے غیر ملکی ماہرین کی ٹیم پہنچ گئی، ماہرین ہتھنی کی طبی حالت کا جائزہ لینے کے ساتھ اس کے خون کے نمونے بھی حاصل کریں گے۔ فورپاز کی ٹیم نے ڈاکٹر عامر خلیل کی سربراہی میں سفاری پارک کا دورہ کیا، جہاں سری لنکن ڈاکٹر بدیکا بھی موجود ہیں۔ غیر ملکی ماہرین گزشتہ کئی ہفتوں سے آن لائن رابطوں کے ذریعے بھی مدھوبالا کے علاج کے حوالے سے رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر عامر خلیل کے مطابق مدھوبالا کی صحت یابی کی امید موجود ہے، تاہم اسے بہتر علاج اور بھرپور دیکھ بھال کی ضرورت ہے۔ پاکستانی اور غیر ملکی ماہرین ہتھنی کو بچانے کے لیے مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں، جبکہ اس کی حالت میں بہتری کے لیے مزید کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین ماضی میں ہونے والی غلطیوں کا جائزہ لینے کے بجائے مدھوبالا کے موجودہ مسائل کو سمجھنے اور اس کی مدد کرنے پر توجہ دے رہے ہیں۔ ہتھنی کی صحت یابی کے مستقبل کے بارے میں فی الحال حتمی بات نہیں کی جا سکتی، کیونکہ اس وقت علاج اولین ترجیح ہے۔ ڈاکٹر عامر خلیل کا کہنا تھا کہ مدھوبالا کے خود کھڑے ہونے اور چلنے پھرنے کے قابل ہونے کے بعد ہی علاج کے اگلے مرحلے پر بات کی جا سکے گی۔ اس کی صحت یابی کے لیے بھرپور کوششوں کے ساتھ خصوصی نگہداشت بھی ضروری ہے۔ ذرائع کے مطابق مدھوبالا گزشتہ سال سے مختلف بیماریوں کا شکار ہے اور مسلسل علالت کے باعث اس کی صحت کافی خراب ہو چکی ہے۔ کمزوری کے باعث وہ خود کھڑی بھی نہیں ہو پاتی، جبکہ گزشتہ ماہ سے اسے طاقت بحال کرنے کے لیے ملٹی وٹامن ادویات دی جا رہی ہیں۔ ڈاکٹر عامر خلیل نے بتایا کہ ہتھنی ملکہ اپنی بہن مدھوبالا کا خیال رکھتی ہے اور اس کی دیکھ بھال میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ماہرین کے مطابق مدھوبالا کی صحت میں بہتری کے لیے تمام متعلقہ افراد کو متحد ہو کر کوششیں کرنا ہوں گی۔

(0)Комментарии

 

Примечание о файлах cookie

Newshunt использует необходимые файлы cookie, чтобы вы оставались авторизованными и чтобы запоминать ваш язык и страну, благодаря чему сайт работает так, как вы ожидаете. С вашего разрешения мы также хотели бы использовать аналитические файлы cookie, чтобы понимать, как люди используют Newshunt, и со временем улучшать его.

Принятие влияет только на аналитику. Подробнее см. в нашей Политике конфиденциальности or Условиях использования.