نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئیں

نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئیں
View on original source
分类: Entertainment
分享
归档
点赞
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2026ء) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات گزشتہ شب مہاراشٹرا کے شہر پونے میں واقع ان کے فارم ہاس پر سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئیں، جہاں ہزاروں چاہنے والوں نے اپنے پسندیدہ اداکار کو الوداع کیا ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نانا پاٹیکر نے مبینہ طور پر اپنی خواہش ظاہر کی تھی کہ ان کی آخری رسومات ان کے فارم ہائوس میں ادا کی جائیں، اسی خواہش کے مطابق ان کی میت کو گوا سے پونے منتقل کردیا گیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق اس سے قبل سینئر اداکار کی میت گوا سے پونے انٹرنیشنل ایئرپورٹ لائی گئی، جہاں مہاراشٹرا کے وزیراعلی دیویندر فیڈناویس نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔آخری رسومات میں مہاراشٹرا کی نائب وزیراعلی سونیترا پوار، مرکزی وزرا، نام فائونڈیشن کے شریک بانی اور اداکار مکرند انسپورے سمیت متعدد شخصیات شریک ہوئیں۔اداکار کی آخری رسومات میں جیکی شروف، ساجد، فلم ساز انیل شرما اور ساجد ناڈیاڈوالا سمیت دیگر معروف شخصیات بھی موجود تھیں۔آخری رسومات میں سیاست، فلم، کھیل اور سماجی شعبوں سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات کے علاوہ بڑی تعداد میں مداح بھی شریک ہوئے۔

(0)评论

 

关于 Cookie 的说明

Newshunt 使用必要的 Cookie 来保持您的登录状态,并记住您的语言和国家设置,以确保网站按预期运行。在您的许可下,我们还希望使用分析类 Cookie,以了解用户如何使用 Newshunt 并不断加以改进。

同意仅影响数据分析功能,欲了解更多信息,请查看我们的 隐私政策 or 条款与条件.