عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ اداکارہ کرن اشفاق نے حجاب شروع کر دیا

عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ اداکارہ کرن اشفاق نے حجاب شروع کر دیا
View on original source
分类: Entertainment
分享
归档
点赞
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2026ء) پاکستانی اداکارہ و ماڈل اور عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق حسین ڈار نے حجاب کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔کرن اشفاق نے انسٹاگرام پر حجاب میں تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ حجاب کرنا ان کی زندگی کا ایک بڑا مقصد تھا، جسے بالآخر انہوں نے حاصل کر لیا ہے اور اب وہ مستقل طور پر حجاب کریں گی۔ اس فیصلے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف سوالات کیے گئے، جن کا کرن اشفاق نے جواب بھی دیا۔ایک صارف کے سوال پر اداکارہ نے واضح کیا کہ ان کے سابق شوہر عمران اشرف نے کبھی انہیں حجاب کرنے کیلئے نہیں کہا تھا، وہ خود حجاب کرنے کی خواہش رکھتی تھیں اور اس کیلئے رویا بھی کرتی تھیں۔اداکارہ نے اپنے اس نئے سفر میں حمایت اور حوصلہ افزائی کرنے والے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

(0)评论

 

关于 Cookie 的说明

Newshunt 使用必要的 Cookie 来保持您的登录状态,并记住您的语言和国家设置,以确保网站按预期运行。在您的许可下,我们还希望使用分析类 Cookie,以了解用户如何使用 Newshunt 并不断加以改进。

同意仅影响数据分析功能,欲了解更多信息,请查看我们的 隐私政策 or 条款与条件.