ستمبر کے تیسرے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافے کا رجحان جاری

ستمبر کے تیسرے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافے کا رجحان جاری
View on original source
分类: Financial
分享
归档
点赞
حالیہ ایک ہفتے میں 20 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، 10 اشیا سستی اور 21 کی قیمتیں مستحکم رہیں، ادارہ شماریات مالی سال 27-2026 کے دوسرے ماہ ستمبر2026 کے تیسرے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافے کا رجحان جاری رہا اور حالیہ ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں0.99 فیصد اضافہ ہوگیا ہے اور سالانہ بنیاد پر مہنگائی میں اضافے کی رفتار 10.64 فیصد سے بڑھ کر11.92 ہوگئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ایک ہفتے میں 20 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، 10 اشیا سستی اور 21 کی قیمتیں مستحکم رہیں، اس دوران بجلی کی قیمت میں 18.76 فیصد، دال مسور کی قیمت میں 0.75 فیصد، دال چنا کی قیمت میں 0.34 فیصد، لہسن کی قیمت میں1.57 فیصد اضافہ ہوا۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں 1.55 فیصد، واشنگ سوپ کی قیمت میں 0.59 فیصد، مٹن کی قیمت میں 0.31 فیصد، بیف کی قیمت میں 0.30 فیصد، چکن کی قیمت میں0.72 فیصد، انڈوں کی قیمت میں 2.02فیصد، دودھ کی قیمت میں0.14 فیصد، دہی کی قیمت میں0.27 فیصد اور آٹے کی قیمت میں0.11 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں 0.23 فیصد،آلو کی قیمت میں 8.33 فیصد، پیاز کی قیمت میں 2.42فیصد، ٹماٹر کی قیمت میں13.45 فیصد، سرسوں کے تیل کی قیمت میں0.04 فیصد،گڑ کی قیمت میں0.01 فیصد، نمک پاوڈر کی قیمت میں 0.90 فیصد، پیٹرول کی قیمت میں0.34 فیصد، ہائی اسپیڈ ڈیژل کی قیمت میں1.57 فیصد، اور کیلے کی قیمت میں 5.66فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ اعدادوشمار میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے کے دوران حساس قیمتوں کے اعشاریے کے لحاظ سے سالانہ بنیاد پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.85 فیصد اضافے کے ساتھ 9.69 فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار 1.28فیصد اضافے کے ساتھ11.37فیصد اور 22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.81 فیصداضافے کے ساتھ9.85فیصد رہی۔ اسی طرح 29 ہزار 518روپے سے 44 ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.62 فیصداضافے کے ساتھ10.20 فیصد رہی اور 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے مہنگائی میں اضافے کی رفتار0.85 فیصد اضافے کے ساتھ 12.31 فیصد رہی ہے۔

(0)评论

 

关于 Cookie 的说明

Newshunt 使用必要的 Cookie 来保持您的登录状态,并记住您的语言和国家设置,以确保网站按预期运行。在您的许可下,我们还希望使用分析类 Cookie,以了解用户如何使用 Newshunt 并不断加以改进。

同意仅影响数据分析功能,欲了解更多信息,请查看我们的 隐私政策 or 条款与条件.