کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2026ء) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے محمد بشیر جان محمد کو انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) کا دوبارہ چانسلر مقرر کردیا ہے۔ محمد بشیر جان محمد کی بطور چانسلر انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ تقرری تین سال کی مدت کے لیے کی گئی ہے۔ محمد بشیر جان محمد کی بطور چانسلر نئی مدت کا آغاز 23 ستمبر 2026 سے ہوگا ۔گورنر سندھ نے یہ تقرری انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ ایکٹ 1998 کی شق 10اور10(c)کے تحت کی ہے۔
(0)评论