کانگریس نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے کو لیکر احتجاجی مارچ نکالا

کانگریس نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے کو لیکر احتجاجی مارچ نکالا
View on original source
分类: Politics
分享
归档
点赞
تاثیر 25 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن پٹنہ، 25 ستمبر:بہار ریاستی کانگریس کمیٹی کے زیر اہتمام جمعہ کو آر بلاک، چانکیہ ہوٹل سے ریاستی الیکشن کمیشن کے دفتر تک ریاستی صدر راجیش رام کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ اور مارچ کا انعقاد کیا گیا۔آر بلاک چوراہے سے شروع ہو کر یہ احتجاجی مارچ آگے بڑھا جسے پولیس نے اٹل پتھ کے قریب ایم ایل سی کوارٹرز کے پاس بیریکیڈنگ کر کے روکنے کی کوشش کی۔ اس کے باوجود جب کانگریس رہنما نہیں رکے تو پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیا۔ اس کے بعد مظاہرہ اور نعرے بازی مزید تیز ہو گئی۔ احتجاجی مارچ کی قیادت کر رہے ریاستی کانگریس صدر راجیش رام نے کہا کہ ہمارے رہنما اور ملک کے حزب اختلاف کے رہنما راہل گاندھی نے مضبوطی کے ساتھ الیکشن کمیشن کی مبینہ بدعنوانی کو بہار اسمبلی انتخابات سے قبل ووٹر ادھیکار یاترا کے ذریعے بے نقاب کیا تھا، لیکن مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن نے اسے مسترد کر دیا تھا۔ لیکن اب چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کی غلطیوں کو انہی کے دو دیگر رفیق الیکشن کمشنروں نے ہمارے رہنما راہل گاندھی کے انتباہ کے بعد اجاگر کرنے کی ہمت دکھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی میٹنگوں میں درج کیے گئے اعتراضات کو نظر انداز کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے اقتدار کی سرپرستی میں جمہوریت کو کمزور کرنے کی کوشش کی ہے، لہٰذا انہیں بلا تاخیر استعفیٰ دے کر ملک سے معافی مانگنی چاہیے۔ مختلف ریاستوں کے اسمبلی انتخابات سے قبل، بہار میں کیے گئے منمانے ایس آئی آر کی طرح ہی فائدہ حاصل کرنے کے مقصد سے ووٹرز میپنگ کی گئی اور بی جے پی کو غیر جمہوری طریقے سے انتخابی فائدہ پہنچایا گیا جس کی وجہ سے وہاں بی جے پی کو جیت حاصل ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے اور بی جے پی حکومت نے آئین میں ترمیم کر کے ایسا نظام بنا دیا ہے کہ ووٹ چوری کرنے والے الیکشن کمیشن کے چیف الیکشن کمشنر کو عمر قید کی سزا نہیں ہوگی، جو یہ ثابت کرتا ہے کہ بڑے پیمانے پر یہ گورکھ دھندا چل رہا تھا۔ ہمارے رہنما کی جانب سے بار بار ووٹر لسٹ کا الیکٹرانک ڈیٹا مانگنے کے باوجود اسے دستیاب نہ کرانا اور سی سی ٹی وی فوٹیج دینے سے انکار کرنا اب کھل کر سامنے آنے لگا ہے۔ الیکشن کمیشن کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ انتخابی عمل غیر جانبدارانہ اور شفاف طریقے سے ہو، لیکن جب الیکشن کمیشن کے چیف الیکشن کمشنر ہی منمانی کر کے انتخابی نتائج کو تبدیل کرنے کی کوشش کریں گے تو پھر ملک میں جمہوریت کا قتل ہو جائے گا۔ لہٰذا ایسے غیر اخلاقی چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہی ہوگا ورنہ کانگریس مزید شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی۔

(0)评论

 

关于 Cookie 的说明

Newshunt 使用必要的 Cookie 来保持您的登录状态,并记住您的语言和国家设置,以确保网站按预期运行。在您的许可下,我们还希望使用分析类 Cookie,以了解用户如何使用 Newshunt 并不断加以改进。

同意仅影响数据分析功能,欲了解更多信息,请查看我们的 隐私政策 or 条款与条件.