بیوہ کے مکان پر قبضے کی کوشش، تشدد، مقدمہ درج نہ ہوا

بیوہ کے مکان پر قبضے کی کوشش، تشدد، مقدمہ درج نہ ہوا
View on original source
分类: Politics
分享
归档
点赞
بیوہ کے مکان پر قبضے کی کوشش، تشدد، مقدمہ درج نہ ہوا واقعہ جودھو دھیر رائیونڈ میں پیش آیا، ماں بیٹے پر ڈنڈوں اورکلہاڑی سے حملہپولیس پرملزموں سے ملی بھگت کاالزام، وزیر اعلیٰ، آئی جی سے نوٹس لینے کامطالبہ لاہور (کرائم رپورٹر )رائیونڈ کے نواحی علاقے جودھو دھیر میں مسلح افراد کی بیوہ کے وراثتی مکان پر قبضے کی کوشس،بیوہ اور اسکے بیٹے کوتشددکانشانہ بناڈالا ۔ مانگا منڈی جیا کا ٹبہ کے رہائشی صفدر کو اطلاع ملی کہ مسلح افراد انکے وراثتی مکان پر قبضے کی کوشس کر رہے ہیں جس پرصفدر والدہ کے ہمراہ پتہ کرنے گیا تو 10 مسلح افراد نے ڈنڈوں ، سوٹوں ،کلہاڑی سے حملہ کردیا اورجان سے مار نے کی کوشس کی جس سے دونوں شدید زخمی ہو گئے ۔ متاثرہ بیوہ نے پولیس پر ملزموں سے ملی بھگت کاالزام عائد کرتے کہا ہے کہ صفدرکا میڈیکل بھی کرایا گیا لیکن رائیونڈ پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔ایس پی صدر، ڈی آئی جی آپریشنز کو بھی درخواست دی مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی، اے ایس پی رائیونڈ نے دونوں فریقین کو بلایا لیکن متاثرہ فریق کی بات تک نہ سنی ۔بیوہ خاتون نے وزیر اعلیٰ مریم نواز اور آئی جی عبدالکریم سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے ساتھ ظلم کا ازالہ کیا جائے ، مقدمہ درج کرواکر ملزموں کو گرفتار کیا جائے ۔

(0)评论

 

关于 Cookie 的说明

Newshunt 使用必要的 Cookie 来保持您的登录状态,并记住您的语言和国家设置,以确保网站按预期运行。在您的许可下,我们还希望使用分析类 Cookie,以了解用户如何使用 Newshunt 并不断加以改进。

同意仅影响数据分析功能,欲了解更多信息,请查看我们的 隐私政策 or 条款与条件.