انڈر 19 ایشیا کپ 2026: پاکستان کا یو اے ای، بھارت اور نیپال سے مقابلہ ہوگا

انڈر 19 ایشیا کپ 2026: پاکستان کا یو اے ای، بھارت اور نیپال سے مقابلہ ہوگا
View on original source
分类: Sports
分享
归档
点赞
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مینز انڈر 19 ایشیا کپ 2026 کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے میچز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق قومی ٹیم گروپ مرحلے میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، روایتی حریف بھارت اور نیپال کے مدمقابل ہوگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق قومی انڈر 19 ٹیم اپنی مہم کا آغاز 6 نومبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ سے کرے گی۔ یہ مقابلہ عمان کے او سی اے گراؤنڈ 2 میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان روایتی مقابلہ 8 نومبر کو او سی اے گراؤنڈ 1 میں ہوگا، جس پر شائقین کرکٹ کی خصوصی توجہ مرکوز رہے گی۔ قومی ٹیم اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ 10 نومبر کو نیپال کے خلاف کھیلے گی۔ یہ مقابلہ بھی او سی اے گراؤنڈ 1 میں منعقد ہوگا۔ شیڈول کے مطابق پاکستان کے تینوں گروپ میچز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 12 نومبر کو کھیلے جائیں گے، جبکہ ایونٹ کا فائنل 14 نومبر کو شیڈول ہے۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم گروپ مرحلے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔ یو اے ای، بھارت اور نیپال کے خلاف میچز میں کامیابی قومی ٹیم کے لیے سیمی فائنل تک پہنچنے کی راہ ہموار کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

(0)评论

 

关于 Cookie 的说明

Newshunt 使用必要的 Cookie 来保持您的登录状态,并记住您的语言和国家设置,以确保网站按预期运行。在您的许可下,我们还希望使用分析类 Cookie,以了解用户如何使用 Newshunt 并不断加以改进。

同意仅影响数据分析功能,欲了解更多信息,请查看我们的 隐私政策 or 条款与条件.