ڈولفن سکواڈ کے چھاپے ،درجنوں جرائم پیشہ ملزم دھر لئے گئے

ڈولفن سکواڈ کے چھاپے ،درجنوں جرائم پیشہ ملزم دھر لئے گئے
View on original source
分类: Politics
分享
归档
点赞
ڈولفن سکواڈ کے چھاپے ،درجنوں جرائم پیشہ ملزم دھر لئے گئے 9اشتہاری،4عدالتی مفرور،ون ویلنگ کے ملزموں سمیت 45عادی ملزم گرفتار لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ڈولفن سکواڈ نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزموں سمیت درجنوںمشتبہ اور عادی مجرموں کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی ڈولفن بلال احمد کے مطابق جرائم کی روک تھام کیلئے ماہانہ کارکردگی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ فیلڈ افسروں کو ماہانہ اہداف کا حصول یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ایس پی ڈولفن نے بتایا کہ دورانِ پٹرولنگ 9اشتہاری ملزموں سمیت 45 عادی مجرموں اور 4عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیاجبکہ ڈکیتی و چوری میں ملوث 2 ملزم بھی پکڑے گئے ۔ ڈولفن سکواڈ نے ون ویلنگ اور پتنگ بازی میں ملوث 13 ملزموں اور ایک ڈکیت گینگ کو بھی گرفتار کیا۔ کارروائیوں کے دوران 316مشکوک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو تھانوں میں بند کیا گیااور 77افراد کیخلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ کمیونٹی پولیسنگ کے تحت مختلف شعبوں میں 57سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ ڈولفن سکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام کیلئے ہمہ وقت سرگرم ہے۔

(0)评论

 

关于 Cookie 的说明

Newshunt 使用必要的 Cookie 来保持您的登录状态,并记住您的语言和国家设置,以确保网站按预期运行。在您的许可下,我们还希望使用分析类 Cookie,以了解用户如何使用 Newshunt 并不断加以改进。

同意仅影响数据分析功能,欲了解更多信息,请查看我们的 隐私政策 or 条款与条件.