رائیونڈ اجتماع سے قبل سندر روڈ کی تعمیر مکمل نہ ہو سکی

رائیونڈ اجتماع سے قبل سندر روڈ کی تعمیر مکمل نہ ہو سکی
View on original source
分类: Business
分享
归档
点赞
رائیونڈ اجتماع سے قبل سندر روڈ کی تعمیر مکمل نہ ہو سکی خستہ حال سڑک سے کاروبار تباہ، گاڑیوں کی ٹوٹ پھوٹ پر شہری مشکلات کا شکار لاہور(این این آئی)عالمی اجتماع کے آغاز میں چند روز باقی رہ گئے لیکن اجتماع گاہ سندر روڈ کی تعمیر کا کام التوا کا شکار ہے ،سندر روڈ کا تاجر طبقہ معاشی بحران کا شکار ہوگیا ۔متعدد دکاندار خراب روڈ کی وجہ سے مقروض ہوچکے ہیں اور اپنا کاروبار سمیٹ کر محنت مزدوری کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔دوسری جانب سندر روڈ پر چلنے والی گاڑیوں کے مالکان الگ سے پریشان ہیں ،رکشہ ڈرائیور اور لوڈر گاڑیوں کی ٹوٹ پھوٹ سے اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے ۔گزشتہ کئی ماہ سے سندر روڈ کے مکین گردو غبار اڑنے سے جملہ امراض کا شکار ہوچکے ہیں ۔شہریوں نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی غفلت پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف رائے ونڈ سندر روڈ کی اجتماع سے قبل تعمیر کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی احکامات جاری کریں تاکہ دنیا بھر سے آنیوالے مندوبین کی مشکلات کم ہوسکیں۔

(0)评论

 

关于 Cookie 的说明

Newshunt 使用必要的 Cookie 来保持您的登录状态,并记住您的语言和国家设置,以确保网站按预期运行。在您的许可下,我们还希望使用分析类 Cookie,以了解用户如何使用 Newshunt 并不断加以改进。

同意仅影响数据分析功能,欲了解更多信息,请查看我们的 隐私政策 or 条款与条件.