ڈی آئی جی کا اردل روم ،17اہلکاروں کی اپیلوں پر فیصلے

ڈی آئی جی کا اردل روم ،17اہلکاروں کی اپیلوں پر فیصلے
View on original source
分类: Politics
分享
归档
点赞
ڈی آئی جی کا اردل روم ،17اہلکاروں کی اپیلوں پر فیصلے کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل بھی سنے ،حل کے احکامات جار ی لاہور(آئی این پی )ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ہفتہ وار اردل روم کا انعقاد کیا، جس میں 22 افسر و اہلکار پیش ہوئے ۔ شفاف محکمانہ احتساب کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز نے 17 اہلکاروں کی اپیلوں پر فیصلے سنائے جبکہ 5 اہلکاروں کی اپیلوں پر ری انکوائری اور مزید غور کے احکامات جاری کیے ۔فیصل کامران نے واضح کیا کہ محکمے میں کام چور اور بدعنوان اہلکاروں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔ اختیارات سے تجاوز کرنیوالے عوام اور پولیس دونوں کے دشمن ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری بھی لگائی ،شہریوں کے مسائل سن کر فوری حل کے احکامات جاری کیے۔ ایک اوورسیز پاکستانی نے بھائیوں کی جانب سے وراثتی جائیداد چھیننے کی شکایت کی، جس پر ڈی آئی جی نے ایس ایچ او اسلامپورہ کو شہری کو فوری تحفظ فراہم کرنے اور حق دلوانے کا سختی سے حکم دیا۔ کرایہ دار کی مکان مالک پر تشدد اور جھوٹی درخواستیں دینے پر ایس ایچ او ڈیفنس اے کو کارروائی کا حکم دیا گیا۔ بہن کو جائیداد سے محروم رکھنے اور اس پر تشدد کرنے پر ایس ایچ او ڈیفنس سی کو فوری مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی گئی۔ سود خور کی دھمکیوں اور رقم خورد برد کرنے پر ایس ایچ او شمالی چھائونی اور گجر پورہ کو جبکہ بیٹے کے ناروا سلوک کا شکار بزرگ باپ کی شکایت پر ایس ایچ او سبزہ زار کو فوری کارروائی اور تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا گیا۔

(0)评论

 

关于 Cookie 的说明

Newshunt 使用必要的 Cookie 来保持您的登录状态,并记住您的语言和国家设置,以确保网站按预期运行。在您的许可下,我们还希望使用分析类 Cookie,以了解用户如何使用 Newshunt 并不断加以改进。

同意仅影响数据分析功能,欲了解更多信息,请查看我们的 隐私政策 or 条款与条件.