اقوام متحدہ نے سطح سمندر میں بڑھتے اضافے سے نمٹنے کے لیے ایک اہم قرارداد منظور کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا
سمندر کی سطح میں ملی میٹرز کے حساب سے اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جو اب تک کا سب سے بڑا سالانہ اضافہ ہے اور سخت اقدامات نہ کیے گئے تو صدی کے آخر تک اس میں ایک میٹر یا اس سے زیادہ اضافہ ہو سکتا ہے۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ سطح سمندر میں اضافے کو ملی میٹر میں ناپا جاتا ہے لیکن اس کا نقصان لاکھوں تباہ حال زندگیوں، بے گھر ہونے والی کمیونٹیز اور چھینے گئے مستقبل سے ناپا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ممالک اور ثقافتوں کو لہروں کے نیچے غائب ہونے کی اجازت نہیں دے سکتے، یا اربوں لوگوں کی امیدوں کو پانی میں مرنے کے لیے نہیں چھوڑ سکتے۔
یہ اعلامیہ اس مسئلے سے نمٹنے کی کوششوں میں نئی رفتار لانے کے لیے ہے جس میں گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنا اور کمزور ممالک کو ان کے لچکدار منصوبوں کو مضبوط بنانے کے لیے فنڈز فراہم کرنا شامل ہے۔
عملی طور پر، یہ قرارداد اس وقت پیدا ہونے والے قانونی مسائل کو حل کرتی ہے جب قومیں لہروں کے نیچے غائب ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔ یہ اس بات کی توثیق کرتی ہے کہ ساحلی پٹیاں پیچھے ہٹنے کے باوجود بھی سمندری زونز اپنی جگہ پر برقرار رہیں گے اور ایک بار جب کوئی ریاست قائم ہو جاتی ہے تو اس کے کسی ایک جزو کے غائب ہونے کا مطلب لازمی طور پر اس کی ریاستی حیثیت کا خاتمہ نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیے: سمندر کی تہہ سے کچرا صاف کرنا ممکن، جاپانی سائنسدانوں نے حیرت انگیز'ڈیپ لٹر اے آئی' سسٹم بنا لیا
الائنس آف اسمال آئی لینڈ اسٹیٹس کی جانب سے بات کرتے ہوئے پلاؤ کے صدر سرانگیل وہپس جونیئر نے کہا کہ ان ریاستوں کے لیے جو لفظی طور پر ہمارے ارد گرد موجود سمندر سے متعین ہوتی ہیں، سطح سمندر میں اضافے کے اثرات زندگی بدل دینے والے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹی جزیرہ ریاستیں سنہ 1989 کے مالے ڈیکلریشن آن گلوبل وارمنگ اینڈ سی لیول رائز کے بعد سے ہی خطرے کی گھنٹی بجا رہی ہیں اور اس مسئلے پر بین الاقوامی قانون تیار کرنے میں مدد کی ہے اور اس اعلامیے کو 'ایک حقیقی کامیابی' قرار دیتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا۔
آون کے سینیئر کیٹاسٹروفی ریسرچ اینالسٹ ٹام مورٹلاک نے وضاحت کی کہ سطح سمندر میں چھوٹا سا اضافہ بھی سنگین خطرات کا باعث بنتا ہے۔ سطح سمندر میں ایک سینٹی میٹر کا اضافہ ساحلی پٹی کے ایک میٹر پیچھے ہٹنے کے مترادف ہے۔
پیشگوئیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ آج کی سطح سمندر کے ساتھ ہر 50 سال میں ایک بار آنے والا سیلاب، اگر سطح سمندر آدھا میٹر بڑھ جائے تو ہر 3 یا 4 سال میں آ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: 62 گھنٹے سمندر میں زندگی کی جنگ، 15 سالہ لڑکا لاشوں کو چھوڑنے پر آمادہ نہ ہوا
مورٹلاک نے کہا کہ مینگرووز جیسے قدرتی حل ساحلی خطرات کو کم کر سکتے ہیں لیکن یہ اس بنیادی مسئلے کو بھی حل کر سکتے ہیں جو ہمیں موسمیاتی تبدیلی کے لیے درپیش ہے جو کہ کاربن کو ذخیرہ کرنا اور کاربن میں کمی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا 'آفیشل گروپ' یا 'آفیشل چینل' جوائن کریں
بھارت میں چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کے لیے احتجاج، پولیس کا مظاہرین پر آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال
جماعت اسلامی کا لاہور میں پاور شو
100 روزہ اصلاحاتی پلان پر اہم اجلاس: عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر
(0)评论