آرایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

آرایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی، اوگرا نے نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
View on original source
分类: Business
分享
归档
点赞
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2026ء) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ستمبر 2026ئ کے لیے ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کے تحت دونوں گیس کمپنیوں کے لیے قیمتوں میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔ اوگرا کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 20.14 فیصد کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 15.1963 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی ایل) کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 21.57 فیصد کمی کی گئی ہے۔ ایس ایس جی سی ایل کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمت 14.2233 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔اوگرا کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاقیکم ستمبر 2026ئسے ہوگا۔ آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

(0)评论

 

关于 Cookie 的说明

Newshunt 使用必要的 Cookie 来保持您的登录状态,并记住您的语言和国家设置,以确保网站按预期运行。在您的许可下,我们还希望使用分析类 Cookie,以了解用户如何使用 Newshunt 并不断加以改进。

同意仅影响数据分析功能,欲了解更多信息,请查看我们的 隐私政策 or 条款与条件.