پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم ڈاک منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم ڈاک منایا جا رہا ہے
View on original source
分类: SciTech
分享
归档
点赞
عالمی یوم ڈاک 1874ء میں یونیورسل پوسٹل یونین کے قیام کی یاد میں منایا جاتا ہے، اس دن کو منانے کا بنیادی مقصد روزمرہ زندگی، کاروبار اور عالمی اقتصادی ترقی میں ڈاک کے نظام اور خدمات کے کردار کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ اس سال کا موضوع '' ایک ڈاک نیٹ ورک،،، لامحدود امکانات'' منتخب کیا گیا ہے۔ ڈاک کا نظام صدیوں سے لوگوں، خاندانوں اور کاروباری اداروں کو ایک دوسرے سے جوڑنے کا ذریعہ ہے، وقت کے ساتھ خطوط، پارسل کی ترسیل کے ساتھ ڈاک کا شعبہ مالیاتی اور دیگر عوامی خدمات کی فراہمی میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ڈیجیٹل پیغامات اور سوشل میڈیا کے تیز رفتار دور میں بھی ڈاک کا روایتی نظام ختم نہیں ہوا بلکہ ٹیکنالوجی کے ساتھ خود کو تبدیل کر رہا ہے، عالمی سطح پر پوسٹل نیٹ ورک دور دراز علاقوں تک خدمات پہنچانے، کاروبار کو مارکیٹ سے جوڑنے اور ضروری سہولیات تک رسائی میں معاون ہے۔ عالمی یومِ ڈاک اس حقیقت کی یاد دہانی بھی ہے کہ رابطے کے ذرائع بدل سکتے ہیں لیکن لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑنے کی ضرورت ہمیشہ برقرار رہتی ہے۔

(0)评论

 

关于 Cookie 的说明

Newshunt 使用必要的 Cookie 来保持您的登录状态,并记住您的语言和国家设置,以确保网站按预期运行。在您的许可下,我们还希望使用分析类 Cookie,以了解用户如何使用 Newshunt 并不断加以改进。

同意仅影响数据分析功能,欲了解更多信息,请查看我们的 隐私政策 or 条款与条件.